مریم نواز لیڈر ہیں یا شاہد خاقان عباسی؟ سابق وزیراعظم کا جواب

maryam-nawaz-and-shahuddd.jpg

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام احتساب عمران خان کے ساتھ میں میزبان عمران ریاض نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے سوال پوچھا کہ مریم نواز اور شاہد خاقان عباسی میں سے لیڈر کون ہے؟ جواب میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ میں اور مریم مسلم لیگ ن کے کارکن ہیں لیڈر ہمارے نواز شریف ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہمارے ملک کی تاریخ اور حقائق کو مسخ کر کے رکھ دیا گیا ہے میں 1985 سے الیکشن لڑ رہا ہوں آج تک کوئی ایسا الیکشن نہیں دیکھا جس میں دھاندلی نہ کی گئی ہو۔ انہوں نے کہا کہ اس ملک میں جو بھی حکومتیں آئیں وہ عوام کی نمائندگی کیلئے نہیں آئیں، انہیں خاص مقصد کیلئے لایا گیا، میزبان نے سوال اٹھایا کہ کیا اس میں میاں صاحب کی تینوں حکومتیں بھی شامل ہیں؟

جواب میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ جوبھی حکومت آئی اس کے محرکات دیکھنے چاہییں۔ انہوں نے کہا ہم اسی لیے ٹروتھ کمیشن کا مطالبہ کر رہے ہیں تاکہ دیکھا جائے کہ حقیقت کیا ہے۔ 1985 سے آگے والے لوگ ابھی تک زندہ ہیں اس لیے جلدی سے ٹروتھ کمیشن بنا کر حقیقت تک پہنچنا چاہیے اس سے پہلے کہ دیر ہو جائے۔

اینکر پرسن عمران ریاض نے کہا کہ ملک میں جو بھی حکومتیں گرائی گئیں اگر ان کا نشانہ نواز شریف کے علاوہ کوئی بھی ہوتا تو نواز شریف اس میں بڑے سرگرم دکھائی دیتے تھےوہ تو کالا کوٹ پہن کر بےنظیر کے خلاف عدالت بھی پہنچ گئے تھے۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ عدالت جانا کوئی غیر قانونی عمل تو نہیں ہے، غیر جمہوری بھی نہیں کہا جا سکتا کیونکہ غیر جمہوری یہ ہے کہ آپ پیچھے سے مل کر سازشیں کریں۔ نواز شریف سب کے سامنے عدالت گئے تھے۔ اگر ان کو اپنے اس فیصلے پر پشیمانی ہوئی تو اس کا مطلب ہے انہوں نے غلطی کی، کوئی بھی انسان فرشتہ نہیں ہوتا۔

میزبان نے کہا کہ نواز شریف کو اپنی غلطی کا احساس صرف تبھی ہوتا ہے جب وہ اقتدار میں نہیں ہوتے، اس پر سابق وزیراعظم نے کہا کہ جب آپ اقتدار میں ہوتے ہیں تو کام ہوتا ہے مگر جب آپ فارغ ہوتے ہیں تو سوچنے کا موقع ملتا ہے کہ غلطی کہاں کی تھی اور کوشش کی جاتی ہے کہ اسے دوبارہ دہرایا نہ جائے۔
 
arifkarim

Prime Minister (20k+ posts)

شاہد پتلون عباسی کے فرمودات اور سیاست پی کے پر موجود پٹواریوں کے مضحکہ خیز بیانات میں فرق تلاش کریں۔ تمام جوابات کے نمبر مساوی ہیں
Bubber Shair Rajarawal111 Siberite Desprado shujauddin Resilient Tit4Tat LeanMean2
 
Bubber Shair

Chief Minister (5k+ posts)
شاہد پتلون عباسی کے فرمودات اور سیاست پی کے پر موجود پٹواریوں کے مضحکہ خیز بیانات میں فرق تلاش کریں۔ تمام جوابات کے نمبر مساوی ہیں
Bubber Shair Rajarawal111 Siberite Desprado shujauddin Resilient Tit4Tat LeanMean2
فرق کا تو پتا نہیں پر ایک چیز مسلسل کامن ہی چلی آتی ہے یعنی تمام حکومتوں کو لانے والے کوی اور ہیں۔ اب لانے والوں کی نیت اور کرتوت ہی گندے ہوں تو آنے والے کیسے صاف ستھرے رہ سکیں گے؟