مریم نواز نے جس ٹرک کی تصویر شیئر کی کیا وہ واقعی چوری کا ہے؟

12maryamchoritruck.jpg

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے اپنی ٹوئٹر پوسٹ میں جس ٹرک کی تصویر اپ لوڈ کی تھی اس کے چوری کے ہونے کی سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی۔

سوشل میڈیا پر تصاویر گردش کر رہی ہیں جن میں وہیکل ویریفیکیشن کی تصویر بھی شیئر کی گئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ٹرک VGR 306 چوری کا ہے۔

Whats-App-Image-2022-01-18-at-2-14-05-PM.jpg


دوسری جانب مریم نواز کے پولیٹیکل سیکرٹری زیشان ملک نے ٹرک کے کاغذات شیئر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ٹرک گلگت کے علاقے "نگر" سے رجسٹرڈ ہے تصویر میں ڈاکومنٹ بھی ہیں۔ دوسرا ایک نہیں ہزاروں لاکھوں ایسے لوگ موجود ہیں جو میاں صاحب سے اپنی محبت کا اظہار مختلف طریقوں سے کرتے ہیں کس کس پہ جھوٹے الزام لگاؤ گے۔

Capture.jpg


FJZoaiIX0AAOfU9


واضح رہے کہ گزشتہ روز مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے والد میاں محمد نواز شریف کے ٹرک آرٹ کی تصویر شیئر کی اور اس پر ایک دلچسپ کیپشن لکھا۔

مریم نواز نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر والد کے ٹرک آرٹ کی تصویر شیئر کی اور ساتھ سرائیکی گانے کی مشہور لائن بھی لکھی۔

https://twitter.com/x/status/1482662575208816644
مریم نواز کی جانب سے شیئر کیے جانے والے ایک ٹرک آرٹ میں نواز شریف زندہ باد کے ساتھ سرائیکی گانے’پِچھاں مُڑ وے ڈھولا تیری لوڑ پے گئی‘ لکھا ہوا تھا۔
 

Terminator;

Minister (2k+ posts)
اگر ٹرک پر تصویریں بنانے سے کوئی وجیرِ آجم بن سکتا تو
تو "طولا" مطبل عطاءاللہ عیسیٰ خیلوی کو وجیرِ آجم بنے ہوئے
ابتک کم از کم 30 سال ہوئے ہوتے

? ??
10361989_327233237473077_1396310992141287841_n.jpg