Husaink
Prime Minister (20k+ posts)
ہم تو مریم کی صحت کے لئے تہہ دل سے دعا گو ہیں کہ وہ جلدی سے چار پانچ اور جلسے کرے تاکہ مسلم لیک کا اس ملک سے مکمل کونڈا ہو جائےمسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے بدھ کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں بتایا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد انھوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔
انھوں نے مریم نواز شریف سمیت تمام مریضوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی اپیل بھی کی ہے۔
اس خبر کے سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین نے ردعمل کا اظہار کیا اور ان کی دعاؤں اور نیک خواہشات کے پیغامات کے جواب میں مریم نواز نے بھی جواب دیا۔
مریم نواز نے ٹوئٹر پر لکھا کہ انھیں زکام، بخار اور کھانسی جیسی علامات ہیں لیکن ان کا علاج گھر پر ہو رہا ہے۔
مریم نواز میں کورونا کی تشخیص: ’پریشان نہ ہوں میڈم، اللہ آپ کو صحتیاب کرے، بس آپ گھر پر رہیے‘ - BBC News اردو
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد انھوں نے گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے۔www.bbc.com