مریم نواز کی آڈیو ٹیپ: اشتہارات کے معاملے پر تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم

amrum-adsss.jpg


وفاقی حکومت نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے انکشافات پر تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم کردی۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے اعتراف کیا کہ چینلز کے اشتہارات روکنے سے متعلق آڈیو ان کی ہی ہے جس پر وزارت اطلاعات و نشریات نے تحقیقات کے لئے کمیٹی قائم کردی۔


کمیٹی ن لیگ دور میں میڈیا اشتہارات میں بے ضابطگیوں اور صحافیوں، میڈیا گروپس کو نوازنے کی رپورٹ مرتب کرے گی۔مریم نواز کے میڈیا سیل کے ذریعے قومی خزانے سے 9 ارب 62 کروڑ 54 لاکھ روپے خرچ کئے گئے۔

مذکورہ میڈیا سیل سے پنجاب کی ایڈورٹائزمنٹ کو کنٹرول کرنے کے شواہد بھی سامنے آئے ہیں۔

واضح رہے کہ چند روز قبل سوشل میڈیا پر مریم نواز کی ایک آڈیو ریکارڈنگ لیک ہوئی تھی جس میں انھیں چند پاکستانی ٹی وی چینلز کا نام لیتے ہوئے یہ کہتے سنا جا سکتا ہے کہ اب ان کو کوئی اشتہارات نہیں دیے جائیں گے۔

 

Shan ALi AK 27

Chief Minister (5k+ posts)
یہ تو ایسے ہی ہے جیسے قتل کا مقدمہ
چھوڑ کے مرغی چوری کا کیس چلا دیا جائے
اوہ بھائی یہ اس ٢٢ کروڑ کے قاتل کی فراڈ بیٹی ہے-
چلے ہیں انکوائری کرنے
 

Shan ALi AK 27

Chief Minister (5k+ posts)
اس خاندان کی ایک ایک سانس عوام کا استحصال ہے
ان کی پلاسٹک سرجریوں اور نہاریوں سے لے کر مریم کی
چڑیاں تک اس قوم کے پیسے سے اتی ہیں
 

Saboo

Prime Minister (20k+ posts)
اس خاندان کی ایک ایک سانس عوام کا استحصال ہے
ان کی پلاسٹک سرجریوں اور نہاریوں سے لے کر مریم کی
چڑیاں تک اس قوم کے پیسے سے اتی ہیں
مریم کی چڑیاں یا چوڑیاں ؟
 

Shan ALi AK 27

Chief Minister (5k+ posts)
فراڈ اور جھوٹ کی مجرمہ کی پیش کردہ چیز کا
فورینزک کرنا پیسہ زیا کرنے والی بات ہے-
مریم کے منہ کھولنے سے پہلے پتا ہوتا ہے
یہ جھوٹ اور فراڈ ہے تو فورینزیک کا کیا مقصد ہے