مریم نواز کی ویڈیو لیک کرنے کی دھمکی اصل فیک نیوز ہے:اعتزاز احسن

maryam-fake-news-aotzaz-ahsan.jpg


پیپلزپارٹی کے رہنما اور معروف قانون دان اعتزازاحسن نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں کہا کہ مریم نواز کا ویڈیو لیک کرنے سے متعلق دیا گیا بیان اور دھمکی اصل فیک نیوز ہے۔ یہ جعلی اور بنائی گئی ویڈیوز سے لوگوں کو بلیک میل کرتے ہیں۔

اعتزاز احسن نے کہا کہ جج ارشد ملک کی ویڈیو اگر درست ہوتی تو یہ عدالت میں ثبوت کے طور پر پیش کر سکتے تھے جس سے ایک ہی پیشی پر نوازشریف بری ہو سکتے تھے مگر انہوں نے ایسا نہیں کیا۔


پیکا قوانین سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فیک نیوز سے متعلق سوال پوچھنے والے جان لیں یہ ایک حقیقت ہے اور ایک بڑی جماعت نے اسے بطور ہتھیار استعمال کرنا شروع کر دیا ہے۔ انہوں نے گلگت کے سابق چیف جج سے متعلق چلنے والی خبروں اور بیان حلفی کو بھی فیک نیوز قرار دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک عام صحافی پر اس قانون کا اطلاق نہیں ہونا چاہیے۔ فیک نیوز اور غلط خبر میں فرق ہے، پیکا قانون کو صحیح زاویے سے نہ دیکھا گیا تو اس کا غلط استعمال ہو سکتا ہے۔ پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ پیکا قانون تو ٹھیک ہےتاہم صحافی کو تحفظ ملنا چاہیے، صحافی غلطی بھی کرسکتا ہے، فیک نیوز میں جھوٹی خبر بنانے کی نیت ہونی چاہیے، حکومت کی نیت لگتی ہے کہ یہ قانون مخالفین کو دبانے کے لیے ہے۔


دوسری جانب سیاسی معاملات پر بات کرتے ہوئے تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے ان کا کہنا تھا اپوزیشن ارادہ کر لے تو اکثریت بن جائے گی، پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں سچے دل کے ساتھ ایک دوسرے کے ساتھ نہیں ہیں تاہم ان کا اپنے پارٹی رہنما کو مشورہ ہے کہ ان پر اعتبار نہ کریں۔
 
Last edited:

sensible

Chief Minister (5k+ posts)
اتنی دیر ہو گئ اس تھری ڈ کو پوسٹ ہوے راجوں اور ملازموں سمیت اس کھلے بیان پر کوی نورا حرکت میں نہیں آیا کسی کی جرات نہیں اس پر کمنٹ تک کرے اور اگر یہ بات کسی اور نے کی ہوتی تو اب تک پٹوار خانہ تمام تر غلاظت سے اس پر ٹوٹ پڑتا ۔اس وقت سیاسی صورتحال ایسی ہے ٹوکرا سیل سے ہدایت ہے پیپلز پارٹی چاہے مریم کی یا اس کے ابو کی جئتئ پھیرے میڈیا پر اسے میٹھی گولی سمجھ کر نگل جانا ہے ۔لعنت ایسے پیسے پر اور لعنت ایسی سیاست پر
 

Siberite

Chief Minister (5k+ posts)
اتنی دیر ہو گئ اس تھری ڈ کو پوسٹ ہوے راجوں اور ملازموں سمیت اس کھلے بیان پر کوی نورا حرکت میں نہیں آیا کسی کی جرات نہیں اس پر کمنٹ تک کرے اور اگر یہ بات کسی اور نے کی ہوتی تو اب تک پٹوار خانہ تمام تر غلاظت سے اس پر ٹوٹ پڑتا ۔اس وقت سیاسی صورتحال ایسی ہے ٹوکرا سیل سے ہدایت ہے پیپلز پارٹی چاہے مریم کی یا اس کے ابو کی جئتئ پھیرے میڈیا پر اسے میٹھی گولی سمجھ کر نگل جانا ہے ۔لعنت ایسے پیسے پر اور لعنت ایسی سیاست پر

یا قربان ، اس آخری عمر میں لوگ ھزیان بکتے ہیں ۔ جب پشت والے حصے پر ڈائپر بندھ جائے تو ایسے ہی فرمودات نکلتے ہیں ۔تم پریشان نہ ہو ۔ یہ لپوڑا کبھی سسر بھی تھا ۔۔۔
 

feeneebi

MPA (400+ posts)
موصوف سے پوچھنا تھا کہ 35 "پینچر" اور شہبازشریف کے خلاف دس ارب کی رشوت کی آفر والے بیانات اور الزامات کے متعلق کیا خیال ہے؟۔
نوٹ: اس کمنٹ پر رپلائی کرنے والے اپنی ماؤں بہنوں کو گالیاں دے کر اپنی قبریں بھرنے سے گریز فرمائیں۔ شکریہ