مری میں زیادہ تر اموات کی وجہ "ہائپوتھرمیا" قرار، ہائپوتھرمیا کیا ہے؟

hypothermia1112.jpg


سانحہ مری میں زیادہ اموات کس وجہ سے ہوئی؟؟ ماہرین نے وجہ بتادی

سانحہ مری پر ہر دل شدید افسردہ ہے،ماہرین صحت نے مری میں شدید برفباری کے دوران ہونیوالی اموات کی وجہ ہائپوتھرمیا کو قرار دیا ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق مری کی شدید برفباری میں سیاحوں کی موت ہائیپوتھرمیا یعنی جسم کا درجہ حرارت انتہائی کم ہوجانے کی وجہ سے ہوئی۔

طبی ماہرین کہتے ہیں کہ ہائپو تھرمیا میں دماغ کی نسيں سکڑ جاتی ہيں، آکسيجن کم ہونے سے سانس نہيں آتا، ڈی ہائڈريشن ہوجاتا ہے،تھائی رائیڈز گلینڈز ہارمونز چھوڑتے ہیں۔


جس سے میٹابولزم تین سے چار گناہ بڑھ جاتا ہے،دل بند ہونے لگتا ہے،خون کا دباؤ بڑھ جاتا ہے، پٹھوں میں کھنچاؤ آجاتا ہے،اگر کوئی مدد نہ کرے تو شدت بڑھ جاتی ہے،جس سے دماغ ٹھندا ہوکر کام کرنا چھوڑ دیتا ہے،بچے اور بوڑھے ہائپوتھرمیا کا زیادہ شکار ہوتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق ہائپوتھرمیاٹھنڈی جگہ پر زیادہ دیر رکنے اور ٹھنڈے یخ پانی میں تیرنے سے ہوتی ہے۔کپکپاہٹ، ہکلانا سانس کی تنگی اسکی علامات ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1480081908478496768
طبی ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر ہائپوتھرمیا کا خطرہ بڑھ جائے تو جسم کا درجہ حرارت بڑھائیں، ورزش شروع کردیں، پیدل چلیں اور زیادہ سے زیادہ گرم پانی استعمال کریں۔سر کو اچھی طرح ڈھانپ کر رکھیں اور سرد ہوا جسم کو نہ لگنے دیں۔

طبی ماہرین کہتے ہیں کہ مری میں بھی زیادہ تر اموات اسی وجہ سے ہوئیں، کوئی امدادکو نہیں آیا جس سے شہری زندگی کی بازی ہارگئے،مری میں شدید برفباری کے دوران سیکڑوں گاڑیاں مختلف سڑکوں پر پھنس گئیں تھیں، اب بھی ریسکیو کارروائیاں جاری ہیں۔
 

zaheer2003

Chief Minister (5k+ posts)
طبی ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر ہائپوتھرمیا کا خطرہ بڑھ جائے تو جسم کا درجہ حرارت بڑھائیں، ورزش شروع کردیں، پیدل چلیں اور زیادہ سے زیادہ گرم پانی استعمال کریں۔سر کو اچھی طرح ڈھانپ کر رکھیں اور سرد ہوا جسم کو نہ لگنے دیں۔
Mostly ppl died in sleep as per videos we have seen.

Thats becoz of this:

https://twitter.com/x/status/1479726839832662016