مری میں سیاحوں کے بغیر ویرانیوں کے ڈیرے

News_Icon

Chief Minister (5k+ posts)
FI7MPpcXwAECrs4


FI7MPbDWUAk2Gir


https://twitter.com/x/status/1481347584895688716
https://twitter.com/x/status/1481345905270099969
https://twitter.com/x/status/1481337313716224002
 

Rambler

Chief Minister (5k+ posts)
# BOYCOTT MURREE
PLEASE MAKE SURE THAT “NO BODY” IS GOING TO MURREE
KEEP AWAY FROM THESE LOOTERS
THERE ARE OTHER BEAUTIFUL PLACES TO VISIT.

Human psychology is the same everywhere. Murree becomes crowded because of easy access leading to prices going up. The district administration and the law must ensure that no one is being taken advantage of unfairly.
 

jani1

Chief Minister (5k+ posts)

کیونکہ آپ مری مرنے نہیں بلکہ جینےکا مزہ لینے جاتے ہو، تو وہاں صرف تب جاو جب کسی جاننے والے کی اپنی جگہ ہو یا سرکاری مہمان بن کر۔ جیسے ہم گئے تھے۔

دوہزار انیس میں ہمارے ایک سرکاری افسر دوست کے ہمراہ جب کمراٹ جانے کا پروگرام بنایا، تو اس سے پہلے مری جانا ہوا،۔جہاں ہم نے ایک پُرآسائش سرکاری ریسٹ ہاوس میں دو دن گزارنے تھے۔۔گھر سے نکلے تو دوپہر سے پہلے تھے، مگر وہاں پہنچتے پہنچتے شام ہوگئی تھی۔۔ کیونکہ راستے بھر ہم نماز چائے و کھانے کے لیئے رکتے رہے۔ ۔ساتھ ہی ساتھ فوٹو گرافیاں بھی چلتی رہیں۔

وہاں پہنچ کر ریسٹ ہاوس کے خادم کو ڈنر کا آرڈر دیا، جسے یہ کہہ کر ہماری طرف موڑ دیا گیا کہ۔۔ چونکہ انہیں پیشگی اطلاع نہیں دی گئی تھی، اس لیئے کھانہ پہلے سے تیار نہیں کیا گیا، اور اب گیس کی تشریف آوری منقطع ہوگئی ہے، اس لیئے آپ کو باہر ہی کہیں چرنے جانا ہوگا۔۔ یا ہم باہر سے اٹھا کر لے آتے ہیں۔۔

اب یہ مری کی روایات کے مطابق اسکا بہانہ تھا یا سچ، اللہ ہی جانے۔۔ ہم نے اسکی پُرخلوص پیشکش کو ادب کے ساتھ مسترد کیا۔۔ بغیر اسے ڈانٹے۔۔۔۔اور باہر جانے کی خواہش ظاہر کی۔۔ یہ جگہ نواز شریف کے خوش نام یا بدنام زمانہ گھر کے پاس ہی تھی۔۔ جو جی پی او اور مری کے بازار سے اتنا دور بھی نہیں جب آپ گاڑی پر ہوں۔۔ دوسرا خود جانے کا یہ فائدہ بھی تھا کہ تھوڑا یا بہت مری کے رات کے بازار میں گھوم بھی لیں گے۔۔

وہاں پہنچ کر ایک کونے میں اپنی منی جیپ پھنسا کر کھڑی کی۔۔ اور پیدل ایک طرف کو نکل دیئے۔۔دوستوں نے تھوڑی سی شاپنگ بھی کی ، اور اسی شاپنگ کو وقت دینے کی وجہ سے جب ہماری توجہ ریسٹورنٹس کی جانب ہوئی تو ان میں اکثر بند ہوچکے تھے اور بعض بند ہونے کو تھے۔۔ خیر ۔۔ اللہ کا نام لے کر ایک ریسٹورنٹ میں گھس گئے۔۔ اور شاہانہ آرڈر کا خیال اگرچہ آیا تھا مگر ویٹر کی محدود قسم کی مینیو نے ہمیں محدود رہنے پر مجبور کیا۔۔ اور اس محدود آرڈر میں بھی جو بریانی اس نے لائی، اس نے ہمیں شرمندہ کردیا۔۔ کہ آج تک ہم جسے بریانی سمجھ رہے تھے وہ تو بس رنگین چاول تھے۔۔ انہوں نے بریانی کے نام پر سفید چاولوں کو چکن کے سالن میں مکس کرکے دیا ، اور کڑھائی کو دیکھ کر ہم سوچ میں پڑ گئے کہ اسے کھڑے ہوکر کھانا ہے یا بیٹھ کر۔ ۔ کہ کسی اینگل سے وہ کڑھائی نہیں لگ رہی تھی۔

جب کھانا کھا چکے اور جانے لگے تو ویٹر جو ٹیبل کی صفائی کی غرض سے آیا۔۔ ہمارے پیچھے رہ جانے والے دوست کو ہاتھ کے اشارے سے نکلنے کو کہا۔۔ جبکہ وہ اٹھنے ہی والا تھا۔۔ اس کی اس حرکت پر عام طور پر لوگ برا مناجاتے ہیں جبکہ ہم ہنس کر قیمت سے زیادہ بل دے کر باہر کو نکل گئے۔۔ کہ کس طرح کا جنگلی ہے۔۔ ۔۔واپس ریسٹ ہاوس پہنچے ۔۔ عشا کی نماز سے فارغ ہوئے تو تھوڑی دیر گپ شپ کو بیٹھ گئے۔۔ اور پھر الگ الگ شاہی انداز کے کمروں میں آرام کو چلے گئے۔۔

ہمارے پاس ابھی کل کا دن اور رات باقی تھے ، تو ہم نے اگلے روز نتھیا گلی اور ایوبیہ نکلنے کا پروگرام بنایا جو چند ہی گھنٹوں کے فاصلے پر تھا۔۔ اللہ بھلا کرے خادموں کا جنہوں نے اگلی صبح،اچھا سا ناشتہ تیار کر رکھا تھا۔۔ اور ہم نے جانے سے پہلے اس سے انصاف کیا۔۔ ایوبیہ و نتھیا گلی گھوم پھر کر جب شام کو واپس آئے تو خادم صاحب نے استقبال کیا بغیر بینڈ باجے کے۔۔ یعنی گیٹ کھولا۔ ۔ اور ہمیں نوید سنائی کہ کھانا تیار ہونے کو ہے۔۔

ہم کھانے و چائے وغیرہ سے فارغ ہوئے اور ایک اور دن خیریت سے نکلنے پر رب کا شکر کرکے سوگئے۔۔ ایک اور صبح آئی اچھا ناشتہ ہوا۔۔ ناشتے کے بعد ریسٹ ہاوس کی خوبصورت گھاس پر چہل قدمی ہوئی ۔۔ اور کافی دیر باہر بیٹھ کر ہلکی دھوپ لی۔۔ اور اوپر سے مری کے پہاڑوں کا نظارہ کرتے رہے۔۔۔ساتھ میں چائے کے دور بھی چلتے رہے۔

اس پرسکون دن کے ڈھلنے سے پہلے ہمیں نکلنا تھا۔۔ کیونکہ ہماری اگلی منزل تھی کمراٹ ۔ جو ہماری سپیڈ سے لگ بھگ پندرہ سے اٹھارہ گھنٹے کی دوری پر تھا۔۔ ریسٹ ہاوس سے نکلتے وقت خادم صاحب کو تھگڑا سا ٹپ دیا۔۔ جو اس نے آدھی مُسکُراہٹ کے ساتھ قبول کیا۔۔ شاید وہ اس سے زیادہ کا عادی تھا۔۔
جب جیب مری کی سڑکوں پر رواں دواں تھی تو ہمیں اور بہت سی چیزوں کے ساتھ ویٹر کے ہاتھ کا اشارہ اور اس خادم کی نیم مُسکُراہٹ مُسکُرانے پر مجبور کرتی رہی۔

 

jani1

Chief Minister (5k+ posts)
I don't understand why do people have to go anywhere when you can stay home and see all the places you want to go online !
اب تو اس سے بھی اچھی چیز نکلی ہے۔۔


پلیز اچھے کام کے لیئے استعمال کرنا۔۔
 

jani1

Chief Minister (5k+ posts)
I don't understand why do people have to go anywhere when you can stay home and see all the places you want to go online !
کیونکہ یہ قریب جگہ تھی تو لوگ بھاگے جارہے تھے۔۔ پر اب تو ماشاللہ سے کپتان نے سوات موٹر وے بھی بناکر دے دی۔۔ اب تو شمال کی طرف نکلو۔​
 

Rambler

Chief Minister (5k+ posts)
اب تو اس سے بھی اچھی چیز نکلی ہے۔۔


پلیز اچھے کام کے لیئے استعمال کرنا۔۔

Do you want me to earn more money by clicking on this link? II've already quit my job as 'Incharge of dishes' and am making a lot of money watching ads.
 

jani1

Chief Minister (5k+ posts)
Do you want me to earn more money by clicking on this link? II've already quit my job as 'Incharge of dishes' and am making a lot of money watching ads.

وہ اس کے بارے میں ہے ۔۔

virtual reality​

web-banner-of-young-african-man-wearing-virtual-reality-headset-vr-picture-id1219598126



images
 

jani1

Chief Minister (5k+ posts)
Hmmmmm. So you need a VR headset. Interesting !​
آپ نے اوپر بولا کہ اب آن لائن سب کچھ دیکھا جاسکتا ہے۔۔ تو میں نے بتایا کہ ہاں، اب تو اور بھی بہتر سے دیکھ سکتے ہیں، جیسے آپ وہی ہوں۔​
 

Bubber Shair

Chief Minister (5k+ posts)
آپ نے جو سٹوری سنای ہے اس میں ویٹر کا اشارہ سب سے اہم ایونٹ تھا۔ نہیں یقین تو اب دیکھ لو کتنے بندے سردی سے ٹھٹھر گئے کیونکہ وہ بروقت ویٹر کا اشارہ نہ سمجھ سکے۔
کسی ہوٹل کے ویٹر کی کیا اہمیت ہوتی ہے اور اس کا اشارہ کیون سیریس لینا چاہئےبرف میں رات گزارنے والے بہتر بتا پائیں گے
دنیا کی امیر ترین قوم جاپان اور کوریا کے ہوٹل میں جائیں تو مالک خود جھک کر پرنام کرتا ہے اور مری کے حرامخور جب جھکتے ہیں تو کسٹمر کی ستھن تلے جھانک کر دیکھ لیتے ہیں کہ کتنے پانی میں ہے؟
انہیں محنت کی کمای سے دلچسپی نہیں جنکو لوٹ کا مال ملتا ہو وہ کیوں سو سو روپے بچائیں گے اسی لئے ان کی سروس کا معیار انتہای گھٹیا اور قابل شرم ہے؟
 

Rambler

Chief Minister (5k+ posts)
آپ نے اوپر بولا کہ اب آن لائن سب کچھ دیکھا جاسکتا ہے۔۔ تو میں نے بتایا کہ ہاں، اب تو اور بھی بہتر سے دیکھ سکتے ہیں، جیسے آپ وہی ہوں۔​

Thanks but first I need to earn money by watching all those ads to buy this.