مری میں محصور سیاحوں کیلئے پی ٹی اے کا بڑا اقدام

7ptamurreefreecall.jpg

سانحہ مری کے پیش نظر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے بڑا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق مری میں برفباری کے دوران پیش آنے والے انتہائی افسوسناک واقعے کے بعد پی ٹی اے کی جانب سے بڑا اقدام سامنے آ گیا، صارفین کو مفت آن نیٹ کالوں کی سہولت فراہم کردی۔

پی ٹی اے کی جانب سے ٹوئٹر پوسٹ میں بتایا گیا ہے کہ مری اور گلیات کے علاقوں میں ہنگامی صورتحال کے پیش نظر بیلنس نہ رکھنے والے وہ موبائل فون صارفین جو اس وقت ان علاقوں میں موجود ہیں، انہیں فوری طور پر مفت آن نیٹ کالوں کی سہولت فراہم کردی گئی ہے۔


ایک اور ٹوئٹ میں کہا گیا کہ پی ٹی اے کی ہدایت پر موبائل فون آپریٹروں نے گلیات کے علاقوں میں پھنسے ہوئے صارفین کو زیرو بیلنس ہونے پر اپنے نیٹ ورک کے نمبروں پرمفت کالوں کی سہولت فراہم کردی ہے۔ صارفین مزید معلومات کے لیے اپنے متعلقہ آپریٹرز سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1480145563748220929
پی ٹی اے نے ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ تمام ٹیلی کام آپریٹروں کو یہ بھی ہدایت دی گئی ہے کہ وہ صارفین کو بلاتعطل خدمات کی فراہمی کو یقینی بنائیں اور بجلی کی بندش کی صورت میں خاطر خواہ متبادل انتظامات ضرور رکھیں۔

https://twitter.com/x/status/1480145566591979520
واضح رہے کہ 7 جنوری کو مری میں برفانی طوفان آیا تھا، شدید برفباری اور بدترین ٹریفک جام کے باعث 23 افراد جاں بحق ہو گئے۔

مری میں آرمی ریسکیو آپریشن کا آغاز کیا گیا جس میں سیاحوں کو ریسکیو کیا گیا جبکہ بلاک راستوں پر سے برف ہٹانے کا کام بھی کیا گیا، چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز کا کہنا تھا کہ مری میں تمام سیاحوں کو ریسکیو کر لیا، 371 افراد کو آرمی کے کیمپس میں منتقل کیا گیا۔
 

Terminator;

Minister (2k+ posts)
!!! اپنی لاشوں کو پارسل کروانے والے بھڑوا لیگ

آج دوسروں کی لاشوں پے سیاست کرنے پر
تمہیں وطن کی ہوائیں لکھ لعنت بھیجتی ہیں
 
Last edited: