مسجدمیں گانےکی شوٹنگ کامعاملہ،عدالت نے بلال سعید،صباقمر کیس کافیصلہ سنادیا

5bilalsaeedsabaqamr.jpg

لاہور کی تاریخی مسجد میں گانےکی ویڈیو شوٹنگ کرنے سے متعلق کیس میں عدالت نے مشہور اداکارہ صباقمر و گلوکار بلال سعید کو بری کردیا ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق لاہور کے ایڈیشنل سیشن جج محمد مشتاق کی عدالت میں صباقمر اور بلال سعید کی کیس سے بریت سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی، سماعت کے بعد عدالت نے دونوں درخواست گزاروں کو کیس سے بری کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 8 ستمبر 2021 کو اس کیس کی سماعت کے دوران عدالت کے روبرو پیش نہ ہونے پر صباقمر اور بلال سعید کے وارنٹ جاری کیے گئے تھے جس کے بعد دونوں فنکاروں کی جانب سے کیس میں بریت کی درخواست دائر کی گئی تاہم یہ درخواستیں خارج ہوگئیں۔

بعد ازاں 30 مارچ 2022 کو دونوں نے درخواستیں خارج ہونے کے فیصلے کو چیلنج کردیا اور موقف اپنایا کہ محکمہ اوقاف کی رپورٹ میں ہمارے موقف کی تائید کی گئی ہے، شوٹنگ کی ویڈیو کو ایڈٹ کرکے اور میوزک لگا کر سوشل میڈیا پر ڈالا گیا۔

یادرہے کہ لاہور کی تاریخی مسجد وزیر خان میں گانے کی ویڈیو شوٹنگ کے دوران صبا قمر اور بلال سعید کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس کے بعد یہ تنازعہ کھڑا ہوا، دونوں فنکاروں کو عوام کی جانب سے شدید تنقید اور سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد دونوں نے اپنی غلطی کو تسلیم کرتے ہوئے معافی بھی مانگ لی تھی۔
 
Bubber Shair

Chief Minister (5k+ posts)
یہ ہی تو المیہ ہے کہ یہ امیر کنجر اور یوتھیے اندھا دھند انڈین طرز زندگی اپنا لیتے ہیں مگر انہیں اسلامی اقدار ، مقدس مقامات کی تقدیس اور احترام کا کچھ پتا ہی نہیں
انڈین فلموں میں مندروں میں اکثر فلمی مناظر شوٹ کئیے جاتے تھے مگر اب ہمارے ملک میں انڈیا کی کاپی فلموں میں بھی یہی کچھ ہورہا ہے
 
Faraqlit

Senator (1k+ posts)

oay tu zinda hai, bhagrat.

Zardari ko maray salam.
 
no_handle_

MPA (400+ posts)
عتیقہ اوڈھو ہو یا صبا قمر، ہم اگر جج ہوتے تو ہم نے بھی ان کو روز بلائے رکھنا تھا۔
 
swing

Chief Minister (5k+ posts)
شہوت زندہ باد ، جج صاحب
عتیقہ اوڈھو ہو یا صبا قمر، ہم اگر جج ہوتے تو ہم نے بھی ان کو روز بلائے رکھنا تھا۔
بھائی غصے میں کہ رہا ہوں ہو سکتا ہے جج صاحب کو بلال سعید زیادہ پسند ہو
?

-
لعنت ہے ایسے عہدے پر پہنچ کر بھی ذلالت ہی کمانی ہے تو
 
Saboo

Prime Minister (20k+ posts)
عتیقہ اوڈھو ہو یا صبا قمر، ہم اگر جج ہوتے تو ہم نے بھی ان کو روز بلائے رکھنا تھا۔
ہاہاہا...اگر عدالت میں بلاتے تو آدھی رات کو عدالت کھول دیتے اور اگر
اپنے چیمبر میں تو دن میں بھی کوئی مضایقہ نہ ہوتا…..
اچھی صورت بھی کیا بری شے ہے
جس نے بھی ڈالی بری نظر ڈالی ?
 
Citizen X

President (40k+ posts)
What stupidity! As if all the other problems in the country are solved and they have this much free time to follow up on such things!