مسجد نبویﷺکے احاطے میں نعرے بازی،6 پاکستانیوں کو سزا سنا دی گئی

5saudisaza.jpg

وزیراعظم شہباز شریف کے وفد کے ہمراہ مسجد نبوی ﷺ پہنچنے پر ’شہباز شریف چور چور‘ کے نعرے لگانے والے اور مسجد نبویﷺ میں وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب اور دیگر وزراء سے بدتمیزی کرنے والے 6 پاکستانی شہریوں کو حرمت حرم نبوی کی توہین کا جرم ثابت ہونے پر سعودی عرب میں سزا سنا دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کے وفد کے ہمراہ مسجد نبوی ﷺ پہنچنے پر ’شہباز شریف چور چور‘ کے نعرے لگانے والے اور مسجد نبویﷺ میں وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب اور دیگر وزراء سے بدتمیزی کرنے والے 6 پاکستانی شہریوں کو حرمت حرم کی توہین کا جرم ثابت ہونے پر سعودی عرب میں سزا سنا دی گئی ہے۔تین پاکستانی شہریوں کو 10، 10 سال اور دیگر 3 پاکستانیوں کو 8،8 سال کی سزا سنائی گئی ہے۔


سفارتی ذرائع کے مطابق 6 پاکستانی شہریوں پر حرمِ مدینہ میں توہین کا جرم ثابت ہوا تھا، مدینہ منورہ کی عدالت نے انس، ارشاد اور محمد سلیم کو حرمت حرم کا جرم ثابت ہونے پر 10 سال کی سزا جبکہ خواجہ لقمان، محمد افضل اور غلام محمد کو 8 سال کی سزا سنائی گئی جبکہ 6 مجرموں کو 20، 20 ہزار ریال جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے اور مجرموں کے موبائل فونز بھی ضبط کر لیے گئے۔

وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ وفاقی وزراء کے ساتھ رمضان المبارک کے آخری ایام میں سرکاری دورے پر مدینہ گئے تھے، بدتمیزی کرنے والے ان پاکستانیوں کو سعودی حکام نے گرفتار کیا تھا۔ مدینہ پولیس کے ترجمان کے بیان کے مطابق ان پاکستانی شہریوں کو حراست میں لے کر قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد معاملہ مجاز حکام کو بھیج دیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ ان مجرمان نے وزیراعظم پاکستان کے دورہ مدینہ میں مسجد نبویﷺ کی توہین کی تھی۔ مسجد نبوی کے صحن میں وزیرِ اطلاعات مریم اورنگزیب اور وزیرِ نارکوٹکس شاہ زین بگٹی کو پاکستانی شہریوں کی طرف سے بدسلوکی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ ان افراد نے پاکستانی وزرا اور دیگر ساتھیوں کو گھیرے میں لے کر نعرہ بازی بھی کی تھی، مریم اورنگزیب کے لئے نازیبا زبان استعمال کی گئی اور وزیر نارکوٹکس شاہ زین بگٹی کے بال بھی کھینچے گئے اور دھکے دیئے گئے تھے۔ ان 6 مجرموں پر حرم مدینہ میں بدتمیزی اور توہین حرم کے باعث جرم ثابت ہونے پر سزا سنا دی گئی ہے۔
 

Islamabadiya

Chief Minister (5k+ posts)
I hope this sad incident gives some kind of sense to Imran Khan, how further stupid can you get ?

3 poor people suffering now due to fake propaganda carried out by Pinki and her team

For God Sake, don’t go that mad just because you lost power
 

Meme

Minister (2k+ posts)
تم سڑو جیلوں میں دس سال کے لئے، تمھارا لیڈر آزاد گھومے گا، تمھارے گھروں میں جب فاقے ہوں گے تو تمھارا لیڈر آ کے کفالت کرے گا۔
 

arifkarim

Prime Minister (20k+ posts)
تم سڑو جیلوں میں تمھارا لیڈر آزاد گھومے گا، تمھارے گھروں میں اگر فاقے ہوں گے تو تمھارا لیڈر کفالت کرے گا۔
تمہارا بھگوڑا لیڈر سزا یافتہ مجرم ہونے کے باجود لندن میں آزاد ہی تو گھوم رہا ہے
 

4PeaceAndJustice

MPA (400+ posts)
Why unjust ? Saudis and many other counties do no tolerate the bullshit, that how their counties remain safe that they give punishments
It is unjust because these countries are running on unjust Dictatorships of their kings and their people are not free to chose their rulers or make their laws. In any other country max penalty would have been a fine.
 

arifkarim

Prime Minister (20k+ posts)
یقینا فتنے کی سرکوبی کا یہی طریقہ ہے یہاں بھِی اس پیدا شدہ فتنے سے سختی سے نمٹنے کی ضرورت ہے۔
اصل فتنہ فوجی جرنیل ہیں
 

Islamabadiya

Chief Minister (5k+ posts)
It is unjust because these countries are running on unjust Dictatorships of their kings and their people are not free to chose their rulers or make their laws. In any other country max penalty would have been a fine.

So because they are monarchies, laws shouldn’t be obeyed ?

Are they not supposed to keep sanctity of such important religious places ? Imagine if everybody started raising political slogans there ?

So how is this Unjust ?
 

Siberite

Chief Minister (5k+ posts)
Very sad news!


لتر پڑیں گے تب ہی دماغ ٹھیک ہوگا ۔ اور مذھبی تاریخی عبادت گاھوں میں اس قسم کے احمقانہ نعرے ان مقامات کے تقدس کو مجروح کرتے ہیں اور وہ بھی جب لوگ اپنی گندی لانڈرنگ باھر جاکر دھوئیں ۔