مسلم بنگال کی پامالی

qamer

Banned
385862_604465926234313_131707901_n.jpg



وہ قومیں بدقسمت ہوتی ہیں جو سیاسی مقاصد کے لئے اپنے اندر کے دبے ہوئے تضادات کو زندہ کر کے انہیں دشمنی میں بدل دیتی ہیں۔ بنگال بھی کیا خطہ ہے۔ اس نے کیا کچھ نہیں دیکھا، مگر مسلم بنگال میں جو اب ہو رہا ہے ، اس کی کسی احمق سے احمق شخص سے بھی توقع نہیں کی جا سکتی۔ جس شخص کو سزائے موت دینے کا اعلان کیا گیا،وہ ان کی پارلیمنٹ کا رکن رہ چکا ہے۔ پاکستان کی پارلیمنٹ کا نہیں، بنگلہ دیش کی پارلیمنٹ کا۔71ء کے واقعات کے بعد بنگلہ دیش نے جینا سیکھ لیا تھا، مگر برا ہو اس سیاست کا۔ یہ تو ایسے ہی ہے کہ جنوبی افریقہ میں ایک بار پھر اعلان ہو جائے کہ ہم نے جو مفاہمت اور سچائی کا کمیشن بنایا تھا اور ماضی کی تلخیاں بھلا کر جس نئی زندگی کا آغاز کیا تھا ، اب اسے ختم جانو اور دوبارہ اس بات پر گفتگو کر و کہ آزادی کی جدوجہد میں کون قصور وار تھا۔ یہ نہیں کہ بنگلہ دیش میں یہ کام بنگلہ بندھو کے زمانے میں ہوا تھا اور بعد والوں نے اسے قبول نہ کیا تھا، حسینہ واجد اس دوران خود برسر اقتدارر ہیں۔ انہوں نے بھی گویا صورت حال کو قبول کر لیا تھا، پھر اس بار کیا سوجھی کہ گڑے مردے اکھاڑنے پہنچ گئی۔
میری اس بات سے یہ غلط مطلب لیا جا سکتا ہے کہ میں یہ مقدمہ قائم کررہا ہوں کہ جو ہوا، اسے بھول جاؤ ، ان کو معاف کردو۔ ہرگز نہیں۔ یہ سارا مقدمہ ہی جھوٹ پر مبنی ہے، میں تو صرف اس حماقت کی طرف اشارہ کررہا ہوں جو بنگلہ دیش کی حکومت اب روا رکھے ہوئے ہے۔ یہ سب بنگلہ دیش ماڈل کا شاخسانہ ہے جس کا ہم بڑا چرچا سنتے آئے ہیں ۔ حسینہ واجد اس خوف سے تھر تھر کانپ رہی ہے کہ وہ جس شیر پر سواری کے لئے بٹھا دی گئی ہے ، اس سے اتری تو کیا بنے گا۔مولانا دلاور سعیدی ایک انتہائی ہر دلعزیز قائد ہیں جن کا خطاب سننے کے لئے لاکھوں کا مجمع اکٹھا ہو جاتا ہے۔ انہیں کیا اس جرم کی سزا دی جارہی ہے کہ وہ جماعت اسلامی کے نائب امیر ہیں۔ حسینہ حکومت نے جماعت اسلامی کو خاص طور پر نشانہ بنایا ہے۔ جن11افراد پر جنگی جرائم کا مقدمہ چلایا جارہا ہے۔ ان میں9کا تعلق جماعت اسلامی سے ہے ، باقی دو کاخالدہضیاء کی پارٹی سے ہے۔
میں اب سوچنے لگا ہوں کہ ہمیں بنگلہ دیش کے بارے میں اپنی پالیسی پر نظر ثانی کرنا چاہیے۔ یہ مقدمہ بنگلہ دیش کا اندرونی معاملہ نہیں، اس میں پاکستان بھی شامل ہے۔ ہم نے بنگال کے مسلمانوں کی بہتری کے لئے عالم اسلام کے کہنے پر بنگلہ دیش کو تسلیم کیا۔ ہمیں یہ سمجھایا گیا کہ سیاست اپنی جگہ مگر ہم وہاں کے مسلمانوں کو حالات کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے ۔ تفصیل میں جانے کی ضرورت نہیں، وقتی ابال جب بیٹھا ہے تو دنیا کو یقین نہ آیا کہ بنگلہ دیشی مسلمانوں کے دلوں میں کس طرح پاکستان زندہ و توانا تھا۔ ڈھاکہ سٹیڈیم ، ہاکی میچ، پھر کرکٹ میچ، صرف انڈیا ہی دم بخود نہیں رہ گیا، پوری دنیا حیران تھی کہ یہ لوگ تو اندر سے انڈیا کے مقابلے میں پاکستانی نکلے۔اس زمانے کے رابطوں سے صاف ظاہر ہوتا تھا کہ مسلم بنگال کی روح زندہ ہے۔ خالدہ ضیاء ہو یا حسینہ واجد، ضیاء الرحمن ہویا حسن ارشاد سبھی کے دور گزر گئے، مسلم بنگال اپنا اظہار کرتا رہا۔ ہم بھی سب بھول بھال کر اس بات پر آ گئے کہ اپنے بھائی ہیں، جیسے بھی رہیں خوش رہیں۔ ایسا بھی وقت آیا جب بنگلہ دیش کے حکمرانوں نے پاکستان کو کنفیڈریشن کے سندیسے بھیجے۔ ہم اپنے ناکردہ گناہوں کی بھی معافی مانگتے رہے۔ اس بات کی ضرورت بھی محسوس نہ کی کہ ان سے بھی کوئی توقع رکھیں۔ میں یہاں اپنے جذبات کو قابو میں رکھ کر بات کر رہا ہوں، وگرنہ کلیجہ پھٹنے کو آ رہا ہے۔ بنگلہ دیش کے سیکولر دانش وروں کو یہ ہوکا ہو گیا ہے کہ وہ ثابت کریں کہ انہوں نے آزادی بھارت کے ٹینکوں پر بیٹھ کر حاصل نہیں کی، بلکہ یہ ان کے اپنے قوت بازو کا نتیجہ ہے۔ کوئی ہے جو کمتی باہنی کے انسانیت کے خلاف جرائم پر کمیشن بنائے۔ کوئی ہے جو تاریخ کو گنگال سکے، سچ اور جھوٹ کو الگ کر سکے۔ کیا قیامت ہے کہ جھوٹ پر جھوٹ گھڑا جارہا ہے ۔ ہم بھی کیسے بے غیرت لوگ ہیں۔ الشمس اور البد کا مقدمہ کوئی جماعت اسلامی کا مقدمہ نہیں، یہ پاکستان کا مقدمہ ہے۔ حد ہو گئی جنہوں نے اپنی منتخب حکومت اور فوج کا ساتھ دیا۔ وہ تو غدار ٹھہرے۔ اس لئے کہ دشمن نے انہیں شکست دے دی تھی۔ اور جو دشمن کے ہاتھ کا ہتھیا ر بن کر اپنی قوم کے خلاف لڑے وہ ہیرو بن بیٹھے۔ تاریخ نے اسی وقت فیصلہ کر لیا تھا جب شیخ مجیب کا لاشہ ڈھاکہ کے ایک مکان میں بے گوروکفن پڑا تھا اور لوگ جشن منا رہے تھے۔
اس وقت 71ء میں، بھارت نے پہلا حملہ کیا تھا، اب دوسرا حملہ کردیا ہے۔ بنگلہ دیش کی تاریخ کو مسلسل مسخ کیا جارہا ہے۔ اب وہ نسل جوان ہو گئی ہے جنہوں نے پاکستان دیکھا ہی نہیں۔ ان کو غلط تاریخ پڑھائی جارہی ہے ۔ کیا مسلم بنگال کی تاریخ71ء سے شروع ہوتی ہے۔ کیا اس سے پہلے کے تاریخی ورثے سے دستبردار ہو کر بنگالی اپنی شناخت کر سکتا ہے۔ اب کے فضل الحق حسین شہید سہروردی، خواجہ ناظم الدین سب ہمارے لیڈر ہیں ،ہم انہیں چھوڑنے کو تیار نہیں۔ کیا یہ بنگال کی تاریخ نہیں ہے۔ کیا یہ غلط ہے کہ انہوں نے محمد علی جناح۔ ایک شخص کو اپنا قائداعظم مانا تھا۔ لیاقت علی خان کو اپنا نمائندہ منتخب کیا تھا۔ قومیں جب پاگل ہو جاتی ہیں تو اپنے روشن ورثے کو تج دینے کا سوچتی ہیں، وگرنہ کون بہ قائمی ہوش و ہواس میں ایسا کر سکتا ہے۔
میں نے عرض کیا یہ جماعت اسلامی کے خلاف سیاسی لڑائی نہیں۔ اس میں پاکستان بھی فریق ہے۔ پاکستان میں کوئی عزت دار حکومت ہوتی تو اس ٹربیونل اور اس کی سزاؤں پر احتجاج کرتی۔ صرف یہی نہیں عالم اسلام اور دنیا کے ان ممالک کے ضمیر کو بھی جگاتی جنہوں نے اس وقت بنگلہ دیش کو تسلیم کرایا جب ہماری سڑکیں بنگلہ دیش نامنظور کے نعروں سے گونج رہی تھیں۔ آج تو لگتا ہے، اس وقت ہمارے لوگوں کے اندیشے غلط نہ تھے۔ ہمارا بنگلہ دیش تسلیم کرنا گویا اس افہام و تفہیم کا شاخسانہ تھا کہ ماضی کی تلخیاں دفن کر دی جائیں گی۔ ہم نے بھی بہت سی باتوں پر اصرار نہیں کیا، انہوں نے بھی زندگی کو معمول پر لانے کی کوشش کی۔ وہ مسلسل اور سراسر جھوٹ بولتے رہے اور اعدادو شمار غلط پیش کرتے رہے۔ کاش کوئی مورخ اس جھوٹ میں سے سچ تلاش کر سکے۔ ہم نے یقیناً بڑی غلطیاں کی ہیں ، مگر ایسا بھی نہیں کہ وہ جھوٹ بھی اپنے سر لے لیں جن کا کوئی وجود نہیں۔ تاریخ کے دریچوں سے سچ چھن چھن کر آ رہا ہے اور سب ہی حقائق واضح ہوتے جارہے ہیں۔ مگر ہماری معذرت خواہانہ پالیسیوں کی وجہ سے کسی نے کوشش بھی نہیں کہ تاریخ کو کھنگالا جائے۔
شکست کبھی کبھی ایسا جبر مسلط کردیا کرتی ہے۔ ہمارے ساتھ یہی ہوا۔
اتنا عرض کر دوں کہ اس کھیل سے حسینہ واجد کو بھی کچھ نہیں ملنے والا۔ تاریخ نے تو اندراگاندھی کو بھی نہیں چھوڑا، یہ کیا سمجھتی ہے۔ بہرحال ہاتھ پرہاتھ دھرے بیٹھا بھی نہیں جا سکتا اور مسلم بنگال کی یوں پامالی بھی نہیں دیکھی جا سکتی۔ تاریخ کا جو پہیہ حرکت میں آ گیا ہے اس کے دندانوں میں بڑے بڑے پس جائیں گے۔
 
Last edited:

aathchachoo

Voter (50+ posts)
Regretfully similar scenario about to arrive in Pakistan. Unfortunately Pakistan still unsuccessful to have loyal leader as of this date. The sooner we have a LOYAL LEADRER trust me Pakistan will be the world most peaceful and prosperous country., Insha'Allah and being a MUSLIM I can not loose my faith on Almighty ALLAH.
 
Last edited:

sarbakaf

Siasat.pk - Blogger
پس ثابت ہوا کہ پاکستان ہے وہ واحد ملک ہے جو اسلام کے نام پر بنا اور
انشہاللہ اسلام کے لیے ہے قایم رہے گا
 

Ahmad Ali

Banned
Paksitan ki Govt ko internationaly ye muamla uthana chahye or apna islami dunya mein asr o rasookh istemaal kar k is galeez bangali Aorat hasina wajid ko sabaq sikhana chhaye
 

khanpanni

Minister (2k+ posts)
بھائ جی ذرا مختصر لکھنا تھا۔ اینڈیا نے اپنے اتحادیوں کے ساتھ ملکر دونوں اسلامی ملکوں “بنگلہ دیش اور پاکستان “ میں خوب گڑ بڑ کروا رکھی ہے ۔ بنیا ‘براہمن کو اسلام کا خوف کھائے جا رہا ہے ۔
اصل جنگ تو آئںدہ اس سسٹم کی ہے جس نے دنیا پر حکومت کرنی ہے ۔ کیمونزم اپنی موت آپ مر گیا ۔ برائے نام کا سیکولر ازم “جسکی کھال میں “ ہندوازم ہے ‘ اور دوسری طرف کیپیٹل ازم “ سودی نظام “ ختم ہونے کو ہے ۔ کرنسی نوٹ چھاپ چھاپ کر بھی دنیا کی اقتصادی حالت درست نہیں ہو رہی ۔ ان سب کو مسلمانوں سے اسقدر خوف ہے کہ انہیں متحد ہونے سے پہلے نشانے پر رکھا ہوا ہے ۔
کراچی میں دہماکہ اسی سلسلے کی کڑی ہے ۔ یہ تو پاکستان پر حملہ ہے ۔ الله ان ظالموں کو غرق کرے ۔ یہ خبریں غمگین کرنے والی ہیں ۔
اسلام اور پاکستان کے دشمن نیئے مہرے رکھنا چاہتے ہیں ۔ ان کمزور حکمرانوں سے کوئ امید نہیں ۔ ایک طاقتور لیڈروں کا گروپ چاہئے جو انکی زبان میں بات کرے ۔
ایٹمی پاکستان کو مذاق سمجھا ہوا ہے ۔ بنگلہ دیش اور پاکستان میں الله خیر کرے گا ۔
اینڈیا کو بہت خوف ہے کہ وہ اب بنگلہ دیش اور پاکستان میں سینڈووچ بن کر ٹوٹ نہ جائے ۔
ایک نہ ایک دن اسے سینڈووچ بننا ہو گا ۔اشاء الله ۔
الله علماء کی حفاظت فرما اور مولانا کی رہائ بھی ۔

 
Last edited:

Raaz

(50k+ posts) بابائے فورم
Why they r not saying anything or harming JI in India?

Because they were against Pakustan at that time.

How comes same people become in favor of Pakustan at its creation.

It is just propaganda of JI to get sympathy of People.

Other wise the fact is they r involved in terrorist activities all the time .

Taliban r their militant group
 

qamer

Banned
Why they r not saying anything or harming JI in India?

Because they were against Pakustan at that time.

How comes same people become in favor of Pakustan at its creation.

It is just propaganda of JI to get sympathy of People.

Other wise the fact is they r involved in terrorist activities all the time .

Taliban r their militant group[/QUOTE] [SIZE=5.2]مَثَلُهُمۡ كَمَثَلِ ٱلَّذِى ٱسۡتَوۡقَدَ نَارً۬ا فَلَمَّآ أَضَآءَتۡ مَا حَوۡلَهُ ۥ ذَهَبَ ٱللَّهُ بِنُورِهِمۡ وَتَرَكَهُمۡ فِى ظُلُمَـٰتٍ۬ لَّا يُبۡصِرُونَ (١٧) [/SIZE][SIZE=5.2]صُمُّۢ بُكۡمٌ عُمۡىٌ۬ فَهُمۡ لَا يَرۡجِعُونَ
[/SIZE][SIZE=5.2]ان کی مثال اس شخص کی سی ہے جس نے آگ جلائی پھر جب آگ نے اس کے آس پاس کو روشن کر دیا تو الله نے ان کی روشنی بجھا دی اور انہیں اندھیروں میں چھوڑا کہ کچھ نہیں دیکھتے (۱۷) [/SIZE][SIZE=5.2]بہرے گونگے اندھے ہیں سو وہ نہیں لوٹیں گے[/SIZE]
 
Last edited:

staray khaatir

Minister (2k+ posts)
Its not good for the People of Bangladesh, radicalizing its own people and pushing them against the wall is going to cause trouble in the long run.
The debate of Pro or Anti Pakistan is useless, once Bangladesh came into existence everybody is Pro Bangladesh.
 

aq.inqalabi

Senator (1k+ posts)
jo ibrat wale hain or beghrti ka libada naheen pehne sirf un k lea

idr2.gif

aap MashAllah buhat ghirat mand hae to aap jae bangladesh aur bachae , mae to aaj karachi mae apnae peros mae aaj kisi ko nahi bacha saka bangladesh kaha jaoga?

apnae ghar mae aag laagi hoi hae aur mausoof farmatae hae dosrae ki aag bhujanaee chalo, arae khud pehlae madad kernae kae qabil to hojao, bas itni si baat likhi thi aur shuru hogae ghairat baghairat ki kahani sunanae,

tumharae gher mae aag lagi hogi to pehlae apnae waldain,biwi aur bacho ko bachao gae ya chauthi gali mae ja ker kisi kae gher k masla hal kerwaogae?
 

Afaq Chaudhry

Chief Minister (5k+ posts)
aap MashAllah buhat ghirat mand hae to aap jae bangladesh aur bachae , mae to aaj karachi mae apnae peros mae aaj kisi ko nahi bacha saka bangladesh kaha jaoga?

apnae ghar mae aag laagi hoi hae aur mausoof farmatae hae dosrae ki aag bhujanaee chalo, arae khud pehlae madad kernae kae qabil to hojao, bas itni si baat likhi thi aur shuru hogae ghairat baghairat ki kahani sunanae,

tumharae gher mae aag lagi hogi to pehlae apnae waldain,biwi aur bacho ko bachao gae ya chauthi gali mae ja ker kisi kae gher k masla hal kerwaogae?
Anqlabi Bahi app naraz hoo gie,bat app ki bi sahi hai.....humare apne ghar men bi agg lagi hoowi hai ese bi bujana hai........laiken is waqt jo kuch bangladesh men hoo raha hai is ka taaluq bi Pakistan se hi hai.........ye wohi loog the jinoo ne Pakistan ke le apni janen den Pakistan ki wahdat ke lie........Theek hai hum amli toor per kuch nahi ker sakte,Pakistan to khamoosh hi rahe ga...shaid safarti chakar men...........laiken sawal ye hai Kia wo Pakistan nahi tha,Army Pakistan ki nahi thi jin ka jammat ne sath dia sirif mulk bachane ke lie?
 
Last edited:

pakis1

Voter (50+ posts)

بے شعوروں کو جگا رہی ہے۔ شائد یہ قوم صرف تبصروں کے علاوہ عملی طور پر باشعور ہو جاۓ

۔
جی اگر مفاد پرستی کا نام شعور ہے تو پھر معذرت......ویسے میرا مطلب ہے کہ جماعت سو رہی ہے کیا ....ان مظلوموں کے حق میں احتجاج کیوں نہیں کرتی.بلکہ
کے خلاف ٹرین مارچ کرنے جا رہی ہے ......تف ہے ایسے شعور پے- ECP
 

zubair1234

Senator (1k+ posts)
aap MashAllah buhat ghirat mand hae to aap jae bangladesh aur bachae , mae to aaj karachi mae apnae peros mae aaj kisi ko nahi bacha saka bangladesh kaha jaoga?

apnae ghar mae aag laagi hoi hae aur mausoof farmatae hae dosrae ki aag bhujanaee chalo, arae khud pehlae madad kernae kae qabil to hojao, bas itni si baat likhi thi aur shuru hogae ghairat baghairat ki kahani sunanae,

tumharae gher mae aag lagi hogi to pehlae apnae waldain,biwi aur bacho ko bachao gae ya chauthi gali mae ja ker kisi kae gher k masla hal kerwaogae?
ابھی یہ حالت ہے تو ایئندہ کیا ہوکا میں نے ہ نہیں کہا کہ اپ جائیں مشرقی پاکستان ار جا کر قتل عا م شروع کردیں جب صرف اپنی جان کی فکر ہو گی تو میرے بھا ئی پھر یہی حا ل ہو گا جسکو اج اہل کراچی جھہل رہے ہیں​
اور یہ اگ جو کراچی کے گھر گھر میں لگی ہے کبھی تنہا ئی میں ازادنہ طور سے س جیں کیہ ہم یہ کس طلم کی سزا بھگت رہے ہیں دل اللہ سے گناہوں کی
معا فی منگیں اور تمام لسا نیت توبہ کر لیں
 
Last edited:

Afaq Chaudhry

Chief Minister (5k+ posts)



۔
جی اگر مفاد پرستی کا نام شعور ہے تو پھر معذرت......ویسے میرا مطلب ہے کہ جماعت سو رہی ہے کیا ....ان مظلوموں کے حق میں احتجاج کیوں نہیں کرتی.بلکہ
کے خلاف ٹرین مارچ کرنے جا رہی ہے ......تف ہے ایسے شعور پے- ECP


کیا آپ مسلمان اور پاکستانی نہیں ہو جو یہ سوال کر رہے ہو، آپ خود بھی اٹھو اور آگاہ کرو
ساری توقعات جماعت سے ہی لگا رکھی ہیں احتجاج کی۔