مسلم لیگ ن کبھی ڈیل کرکے اقتدار میں نہیں آئی،شاہد خاقان عباسی

14abbasishazad.jpg

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت ختم ہونے کے بعد جو سب سے پہلے تین لوگ ملک چھوڑ کر فرار ہوں گے ان میں ایک نام شہزاد اکبر کا ہوگا۔

ہم نیوز کے پروگرام"پاکستان کا سوال" میں وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے احتساب شہزادا کبر کی تازہ ترین پریس کانفرنس سے متعلق سوال کے جواب میں شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ یہ آدمی تحریک انصاف کی حکومت ختم ہونے کے بعد سب سے پہلے پاکستان سے فرار ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ شہزاد اکبر نے یہی باتیں آج سے پہلے 3 بار پریس کانفرنسز میں کی ہیں وہ ہر بار شہباز شریف پر یہی الزامات دہراتے ہیں اگر ان کے پاس کوئی ثبوت ہیں تو وہ عدالت جائیں کیس کریں پریس کانفرنس کے ذریعے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کی ہتک کرنے کی کیا ضرورت ہے؟

https://twitter.com/x/status/1471870193475461129
رہنما ن لیگ نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت ختم ہونے کے بعد تین لوگ جو فرار ہوں گے ان میں ایک نام شہزاد اکبر کا ہوگا، میزبا ن نے بقیہ دو لوگوں سے متعلق سوال کیا مگر شاہد خاقان عباسی اسے گول کرگئے، میزبان نے متعدد بار اصرار کیا مگر شاہد خاقان نے جواب دیا کہ ابھی ایک نام دیدیا ہے باقی 2 نام بھی دیدوں گا۔

مسلم لیگ ن کی ڈیل کی خبروں سے متعلق سوال پر جواب دیتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ مسلم لیگ ن کبھی ڈیل کرکے اقتدار میں نہیں آئی، اگر ماضی کو کریدنا ہے تو میں بہت بار کہہ چکا ہوں کہ ایک ٹروتھ کمیشن بنادیں جس میں سارے سچ کھل کر سامنے آجائیں گے۔

https://twitter.com/x/status/1471870127431991296
انہوں نے کہا کہ میں پورے وثوق سے کہتا ہوں کہ ہم نے اقتدار کیلئے ڈیل نہیں کی، اگر ہم نے ڈیل کی ہے تو ہم نے غلطی کی ہے اور ہم نے اس غلطی سے سبق بھی سیکھا ہوگا، آج کے مسائل کے حل کیلئے ہمیں ماضی کو کریدنے کے بجائے آئین پر چلنا ہوگا۔
 
Terminator;

Minister (2k+ posts)
پتلون عبّاسی اگر یہ دعویٰ کر لیتے کہ " بال ٹھاکرے" اور مودی جی مسلمان ہوگئے،، اور
دہلی کے جامع مسجد میں جمعہ کی نماز پڑھائی،،،، تو شاید کچھ لوگ یقین کر بھی لیتے، لیکن ۔ ۔ ۔ ۔
 
Last edited:

arifkarim

Prime Minister (20k+ posts)

YAR HADDDDD HAI...... NO MORE COMMENTS

پتلون عبّاسی اگر یہ دعویٰ کر لیتے کہ " بال ٹھاکرے" اور مودی جی مسلمان ہوگئے،، اور
دہلی کے جامع مسجد میں جمعہ کی نماز پڑھائی،،،، تو شاید کچھ لوگ یقین کر بھی لیتے، لیکن ۔ ۔ ۔ ۔
Photoshopped in 1981
B2482417-BCFC-4720-AE7A-6EE308BAA574.jpeg