مسلم لیگ ن کی پی ڈی ایم اجلاس میں ایک بار پھر اسمبلیوں سے استعفوں کی مخالفت

9%D9%BE%D8%AF%D9%85%D9%85%D8%A7%D8%B1%DA%86%DA%BE%DB%8C%D8%B3%D8%AA%D9%81.jpg

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم ) کے اجلاس کے دوران اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت مسلم لیگ ن نے اسمبلیوں سے استعفوں کی مخالفت کردی ہے۔

خبررساں ادارے اے آروائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق حکومت مخالف اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کی اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ایک بار پھر حکومت مخالف تحریک اور دیگر آپشنز پر غور کیا گیا۔

اجلاس کے دوران لانگ مارچ اور اسمبلیوں سے استعفوں کے معاملےپر غور ہوا تو مسلم لیگ نے ایک بار پھر قومی و صوبائی اسمبلیوں سے استعفوں کی مخالفت کردی۔

اس موقع پر لیگی رہنماؤں نے موقف اپنایا کہ پارٹی میں اسمبلیوں سے استعفوں کے معاملےپر 2 آراء پائی جاتی ہیں ، کچھ لوگ اس کی مخالفت کرتے ہیں تو کچھ لوگ مناسب وقت پر استعفوں کے حامی ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1467496581012283400
مسلم لیگ ن نے پی ڈی ایم اسٹیرنگ کمیٹی کے اجلاس میں کہا کہ اگر پاکستان پیپلزپارٹی کے بغیر باقی جماعتوں نے اسمبلیوں سے استعفے دیئے تو حکومت اہم قوانین اور بل اسمبلیوں سے پاس کروالے گی، استعفو ں کے بجائے اپوزیشن کو اسمبلیوں کا بائیکاٹ کرنا چاہئے اور مسلسل بائیکاٹ کیلئے پیپلزپارٹی کو بھی ساتھ ملا لینا چاہیے۔

اجلاس کے دوران اپوزیشن کی 2 چھوٹی جماعتوں نے تجویز دی کہ پاکستان پیپلزپارٹی کو دوبارہ اتحاد میں شامل کرلینا چاہیے، آئندہ سال مارچ میں حکومت مخالف لانگ مارچ کی تجویز پر پی ڈی ایم میں شریک تمام جماعتوں نے اتفاق کیا ہے۔
 

Terminator;

Minister (2k+ posts)
پہلے وڈا دلّا پٹواریوں کے لئے ٹٹّی خانوں کی تعمیر سے فارغ ہولے،،،پھر استعفے بھی دے دیں گے

217686310_331811038616293_4506235887219177951_n.jpg