مصنوعی قلت کے بعد ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں بڑا اضافہ

18lpgpriceincreaseagian.jpg

ایل پی جی مافیا نے مارکیٹ میں مصنوعی قلت پیدا کرکے قیمت میں10 روپے فی کلو اضافہ کردیا ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں ایل پی جی مافیا نے حکومت کی جانب سے سپر ٹیکس عائد ہونے کا بہانہ بنا کر ایل پی جی گیس کی ذخیرہ اندوزی شروع کردی ہے جس سے مارکیٹ میں ایل پی جی گیس کی قیمتوں میں اضافہ ہونا شروع ہوگیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایک طرف عالمی منڈیوں میں ایل پی جی گیس کی قیمت میں کمی دیکھی جارہی ہے مگر مقامی سطح پر ایل پی جی ڈیلرز نے عید الاضحیٰ کے موقع کا فائدہ اٹھانے کیلئے مصنوعی قلت پیدا کردی ہے۔


خود ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر نے یہ معاملہ اٹھایا اور وزیراعظم شہباز شریف سے نوٹس کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ایل پی جی مافیا نے خود ساختہ طور پر قیمت میں اضافہ کردیا ہے جس کے بعد گھریلو سلنڈر میں 120 روپے اضافہ ہوا ہے اور یہ2475 روپے کا ہوگیا ہے۔

عرفان کھوکھر کے مطابق کمرشل سلنڈر کی قیمت455روپے اضافے کے بعد9ہزار532روپے کی سطح پر پہنچ چکی ہے۔
 

miafridi

Prime Minister (20k+ posts)
Incompetent corrupt beggars are notorious for creating crisis. They were never the right people to run a country specially in a global crisis.