مظفر گڑھ : گھر میں سوئے 7 افراد آگ لگنے سے جھلس کر جاں بحق

crim1121.jpg


صوبۂ خیبر پختون خوا کے ضلع صوابی کے علاقہ کالو خان میں شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی اور 2 بیٹیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔۔ شوہر نے بھانجے کے ساتھ مل کر بیوی اور بیٹیوں پر فائرنگ کی۔

نجی چینل جیو نیوز کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں اس کی بیوی اور 2 بیٹیاں موقع پر جاں بحق ہو گئیں جبکہ ملزمان قتل کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون نے 1 ماہ قبل مردان اسپتال سے نومولود بچہ اغواء کیا تھا۔ بچے کو خاتون کے گھر سے بازیاب کر کے ملزمہ کو گرفتار کیا گیا تھا، خاتون 7 دن قبل جیل سے رہائی ملی تھی۔

دوسری جانب مظفرگڑھ کے نواحی علاقے پیر جہانیاں میں گھر میں آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے 7 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔


جاں بحق ہونے والوں میں ایک مرد، 2 خواتین اور 4 بچے شامل ہیں، جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں 18 سال سے 2 ماہ کے درمیان ہیں۔

ریسکیو اہلکاروں کے مطابق اہل خانہ گھر میں سوئے تھے کہ آگ لگ گئی، جاں بحق افراد میں 4 بچے، 2 خواتین اور ایک مرد شامل ہے۔آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ورثاء کے مطابق گھر کے ایک رہائشی عرف کالا نےقبل روہیلا نوالی کے علاقے ماہرہ میں فوزیہ بی بی سے پسند کی شادی کی تھی، آتشزدگی کا واقعہ بھی مبینہ طور پر محبوب عرف کالا کے سسرالیوں کی کارروائی ہے۔

پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلئے گئے ہیں اور ایک پیٹرول کی خالی بوتل بھی ملی ہے۔

لاشوں کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد محبوب عرف کالا کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا جائے گا۔