مظہر عباس کا آڈیولیک میں نام آنےپرلیگی رہنماؤں کو جواب،شہباز گل کابھی ردعمل

maryam-nawaz-aa.jpg


مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز اور لیگی رہنما پرویز رشید کی ایک مبینہ آڈیو ٹیپ میں کئی صحافیوں پر تنقید کی گئی جن میں مظہر عباس کا بھی نام شامل ہے، کسی اور صحافی نے تو اس پر بات نہ کی مگر مظہر عباس نے اس پر ایک ٹوئٹ کر دیا۔

تجزیہ کار نے اپنے ٹوئٹ میں مریم نواز اور پرویزرشید کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اپنے انداز صحافت پر فخر ہے اور اپنے تنقیدی خیالات اور رائے پر قائم بھی ہوں۔ کوئی اس سے اختلاف بھی کر سکتا ہے مگر زبان تو اپنی اپنی ہے۔

https://twitter.com/x/status/1478274922845773826
مظہر عباس نے مزید کہا کہ خدا کا شکر ہے کہ ماں باپ نے اچھی تربیت کی ہے، مگر ایک بات یاد رکھیے کہ اس پروگرام کا نام رپورٹ کارڈ ہے نا کہ اسکور کارڈ۔

تجزیہ کار کے اس ٹوئٹ پر وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے موقعہ پر چوکا مارتے ہوئے کہا کہ شکر ہے کسی نے تو جواب دیا۔ کسی نے تو اس زبان اور طریقے کو غلط کہا۔ کسی نے تو ذمہ داری سمجھی جواب دینے کی۔

https://twitter.com/x/status/1478292763783405569
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ دونوں پرائیوٹ چینلز نے ابھی تک مریم کے الزامات پر نہ ان کو نوٹس بھیجا نہ ان سے وضاحت مانگی نہ خود وضاحت دی۔ آپ ہر ایک سے سوال پوچھتے ہیں اور خود اس سارے معاملے پر سناٹا کیوں ہے؟

یاد رہے کہ مریم نوز اور سابق وزیراطلاعات پرویز رشید کے مابین ٹیلی فونک گفتگو پر مبنی ایک مبینہ آڈیو ٹیپ سامنے آئی ہے جس میں سینئرصحافی حسن نثار اور ارشاد بھٹی پرالزامات لگا ئے گئے اور سینئر تجزیہ کاروں سے متعلق نازیبات کلمات کا بھی استعمال کیا گیا ہے۔


مبینہ آڈیومیں مریم نواز پرویز رشید کو جیو گروپ کو ہدایات دینے پر بات کررہی ہیں ، پرویز رشید کہہ رہے ہیں کہ اسکور کارڈ میں حسن نثار صاحب آپ کوپتا ہے ہم کو گالیاں دیتے ہیں، ارشاد بھٹی ایڈ کر لیا ہے وہ بھی آپ کو معلوم ہے گھٹیا گفتگو کرتے ہیں۔

پرویزرشید کا کہنا تھا کہ مظہرعباس کی گفتگو ہمارے خلاف ہوتی ہے طنز بھی ہوتا ہے مذاق بھی، باقی کوئی بندہ وہاں نہیں جس کو ہمارا اسپوکس پرسن کہا جاسکے، ستار بابر ہے وہ آزادانہ رائے رکھتا ہے، اس پر مریم کہتی ہیں کہ ستار بابر بھی عام طور پر ہمارےبہت حق میں نہیں ہے۔

لیگی رہنما نے مزید کہا کہ حفیظ اللہ نیازی ہمارا نقطہ نظر نہیں دیتا، جس طرح یہ گالیاں دیتے ہیں یہی سلوک وہ عمران خان سے کرتا ہے، حفیظ اللہ نیازی کو ہٹا دیا، اس کا کالم بھی بند کر دیا گیا ہے، یہ بڑی زیادتی اور نا انصافی ہے۔

آڈیو میں مریم نواز نے کہا انکل میں پوچھوں گی ناں کہ پہلے بتاؤ ہٹایا کیوں ہے؟ جس پر پرویز رشید کا کہتے ہیں کہ درخواست ہے اس سے بھی بات کریں اور میر شکیل سے بھی کریں۔

مریم نواز نے ن لیگی رہنما سے مکالمے میں کہا کہ پہلے میں اس سے اندر کی خبر تو پوچھوں تو پرویزرشید کا کہنا تھا کہ اتنا بیلنس پروگرام ہوگا عمران خان کے اوپر جو چیک تھا ختم کر دیا، ہمارے اوپر تنقید کرنے والے بٹھا دیئے۔

مبینہ آڈیو میں مریم نواز کی جانب سے دوصحافیوں کو ٹوکریوں کے تحفے دینے کی بھی ہدایت کی گئی اور کہا گیا ابو جان آذربائیجان سے دو باسکٹس لائے ہیں ، ایک نصرت جاوید اور ایک رانا جواد کو دینی ہے۔
 
Last edited by a moderator:

Diabetes

MPA (400+ posts)
Nusrat Javed is a "Takay Tokri Sahafi". Iski oqaat ka to humein pehle hi pata tha magar thanks to Mariyam jis ne iski Oqaat officially bata di. Ab lifafa mehaz ilzaam nahi. Thank you Mariyam.