معاشی بحران نے بھارتی خاندانوں کو زیورات بیچنے پر مجبور کردیا

8indiglod.jpg

بھارت میں کورونا وائرس کے باعث پیدا ہونے والے معاشی بحران نے ہزاروں بھارتی شہریوں کو شدید مفلس حالات میں زندگی گزارنے پر مجبور کردیا ہے۔

عالمی نشریاتی ادارے کی ایک رپورٹ کے مطابق بھارت میں معاشی بحران کے شکار خاندان اپنا زیور اور دیگر قیمتی سامان فروخت کرنا شروع ہوگئے ہیں، جو خاندان اپنا زیور فروخت نہیں کرنا چاہتے وہ اسے گروی رکھوا کر قرض لے کر اپنی معاشی پریشانیوں کو دور کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق زیورات فروخت کرنے والے افراد میں ایسی خواتین بھی شامل ہیں جو اپنا منگل سوتر بھی بیچنے پر مجبور ہیں۔

ممبئی کی رہائشی کویتا جوگانی بھی ایسی ہی ایک خاتون ہیں جو اپنی شادی سے قبل ملنے والے کنگن کوصرافہ بازار میں فروخت کرنے پر مجبور ہیں، کویتا جوگانی گارمنٹس کے شعبے سے منسلک ہیں جو لاک ڈاؤن کے بعد شدید متاثر ہوا ہے۔

946b978bd605f513cd8bb078d26018ceee9235d5.webp


کویتا گوجانی کے کاروباری حالات اتنے بحران کا شکار ہوگئے کہ ان کیلئے اپنے 15 ملازمین کی تنخواہیں اور گھردکان کا خرچہ نکالنا بھی مشکل ہوگیا ہے جس سے نکلنے کیلئے انہوں نے اپنے زیورات بیچنے کا راستہ اختیار کیا۔

انہوں نے خبررساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میرے پاس اور کوئی آپشن نہیں تھا سوائے اس کے کہ اپنے زیورات بیچ دوں یہ کنگن میں نے اپنی شادی سے قبل آج سے 23 سال پہلے خریدے تھے۔
 

miafridi

Prime Minister (20k+ posts)
Opposition in Pakistan wanted similar lockdown in Pakistan.

Imran Khan faced all the criticism but was ultimately proven right. Allah help those who help themselves so the preemptive policies worked.
 

such bolo

Chief Minister (5k+ posts)
چین تھرمل کول کی قیمتوں میں خطرناک حد تک اضافہ. چین میں پاور شورٹج...کارخانے بند ہونے لگے...
انڈیا میں بھی لوڈ شیڈنگ کا آغاز
لبنان میں بھی پٹرول نا ہونے کی وجہ سے بلیک آوٹ...
یورپ میں منہگی گیس کے سبب کارخانے بند ہونے لگے...

پاکستانیوں کا مطالبہ کہ ہمیں گیس بجلی تیل سب سستا دو....کیوں کہ 2017 میں سب سستا تھا. ??