معروف نیوز اینکر علینہ شیخ نے یہ فیصلہ کیوں کیا کہ وہ ماں نہیں بنیں گی؟

12%D8%A7%D9%84%DB%8C%D9%85%D9%86%D8%A7%D9%85%DB%81.jpg

اینکر علینہ فاروق شیخ نے حال ہی میں یوٹیوب چینل کے پروگرام میں شرکت کی جس کی میزبانی ماریہ میمن کر رہی ہیں ۔

علینہ فاروق شیخ اپنے ماں نہ بننے کے فیصلے بارے تفصیلات شیئر کرتے ہوئے کہا کہ یہ میری اپنی چوائس تھی کہ میں نے ابھی ماں نہیں بننا۔ اپنی شادی شدہ زندگی بارے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میں اپنے شوہر کو شادی سے پہلے سے جانتی تھی اور ہماری 10 سال کی گہری دوستی بھی تھی اس کے باوجود جب ہماری شادی ہوئی تو اپنی اپنی جگہ پر ہم دونوں ہی ابھی اس ذمہ داری کے لئے تیار نہیں تھے، پھر وقت گزرتا گیا ہمارے رشتہ داروں میں اس حوالے سے باتیں ہونے لگیں تو ہم نے اس حوالے سے بات کی مگر تب بھی ہم حتمی فیصلے تک نہیں پہنچے تھے۔

علینہ نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ اس وقت میر شادی کو 7 سال ہو چکے ہیں۔ شروع میں میرے دل و دماغ میں سب چل رہا تھا مگر میں تیار نہیں تھی اس ذمہ داری کے لئے۔ گھر والوں کا پریشر بھی آیا، سسرال کا پریشر بھی آیا، لیکن میں تیار نہیں تھی تو میں نے اور میرے شوہر نے بات کی اور ہم نے آپسی رضامندی سے طے کیا ابھی ہمیں بچے نہیں چاہیئں کم از کم 35 سال کی عمر تک۔


علینہ نے کہا کہ ان کے اس فیصلے کے بعد سب کی طرف سے سمجھانے والا سلسلہ شروع ہو گیا کہ بڑھاپے میں تمہارا سہارا کون بنے گا ، کچھ لوگوں نے مجھے خودغرض بھی کہا، لیکن میری نظر میں بچہ پیدا کرنے کی کوئی وجہ تو ہونی چاہئے، کیا وہ لوگ خودغرض نہیں جو بڑھاپے کے سہارے کیلئے بچہ پیدا کرتے ہیں۔

انہوں نےمزید کہا کہ پاکستان جیسے معاشرے میں جہاں شادی اور بچے پیدا کرنے کو زندگی کی سب سے بڑی کامیابی سمجھا جاتا ہے، اور بچے کے بغیر عورت کو ادھورا سمجھا جاتا ہے وہاں ہمارے اس فیصلے پر بہت تنقید کی گئی، جب ہم دونوں ابھی تیار نہیں تو کسی کو کیا مسئلہ ہے، اس فیصلے پر انہیں خاندان اور رشتے داروں سے شدید قسم کے ردعمل کا سامنا کرنا پڑا۔

علینہ کا کہنا تھا کہ شادی کے بعد اگر آپ اولاد کی ذمہ داری میں پڑ جاتے ہو تو آپ کی اور آپ کے پارٹنر کی لائف عجیب ہو جاتی ہیں، ایک دوسرے کے لئے وقت نہیں بچتا، ابھی ہمیں اپنی زندگی جینی ہے انجوائے کرنی ہے۔
 

Landmark

Minister (2k+ posts)
ہم نے آپسی رضامندی سے طے کیا ابھی ہمیں بچے نہیں چاہیئں
ہمیں اپنی زندگی جینی ہے انجوائے کرنی ہے۔
 

shaheenzafar

MPA (400+ posts)
وہ یورپ اور امریکہ کے لائف سٹائل کو فالو کرنا چاہتی ہے جہان لوگ ایک ساتھ رہنا تو پسند کرتے ہین زندگی انجوائے کرتے ہیں لیکن بچے پیدا کرنا پسند نہی کرتے ہین کیونکہ تعلق ٹوٹنے کے بعد لوگ بچوں کو پاس رکھنا نہی چاہتے ہوتے ہین کیونہ بچوں کی زمہ داریاں زیادہ ہوتی ہین انکی لائف مین وہ بچون کی زمہ داری نہی لینا چاہتے ہوتے بس یہ علینہ فاروق نے اس طرز زندگی کو پسند کیا بس فرق یہ تھا اس نے نکاح کرلیا
 

shaheenzafar

MPA (400+ posts)
یورپ کے کہی ملکوں برتھ ریٹ منفی ہونے کی بنیادی وجہ لوگوں کو بس اپس میں تعلق مین رہنا اور بچے نہ پیدا کرنا ہوتا ہے
 

Wadaich

Prime Minister (20k+ posts)
Until such characters turn into aunties they keep themselves in figure for their sugar daddies to get promotions.