معروف ویسٹ انڈین آل راؤنڈر کومیچ فکسنگ کے الزامات کا سامنا

12.jpg

ٹی10 لیگ میں میچ فکسنگ کا ایک اور کیس سامنے آگیا، سابق ویسٹ انڈیز کرکٹر مارلون سیمیولز پر میچ فکسنگ کے الزامات سامنے آ گئے۔

تفصیلات کے مطابق نامور آل راؤنڈر مارلون سیمیولز پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے اینٹی کرپشن کوڈ 4 کی خلاف ورزی کا الزام ہے، جبکہ عالمی ادارے کی جانب سے میچ فکسنگ کے الزامات پر سابق ویسٹ انڈین کھلاڑی کو چارج کیا گیا ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ سیمیولز نےمیچ فکسنگ ‏کی آفرکی پیشکش کی رپورٹ نہیں کی، آئی سی سی نے سیمیولز کو وارننگ جاری کرتے ہوئے جواب جمع کرانے کے لئے 14 دن کا وقت دے دیا اور کہا کہ جواب جمع نہ کروانے کی صورت میں ان کے خلاف ‏کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔


آئی سی سی نے سیمیولز پر معاملے کی تحقیقات میں تعاون نہ کرنے کا الزام بھی عائد کیا اور کہا کہ سیمیولز تحائف، ادائیگی، مہمان نوازی اور دیگر فوائد” کی رسید ظاہر کرنے میں ناکام رہے۔