معروف ہالی ووڈ اداکار سے فلم کے سیٹ پر گولی چلنے سے خاتون ہلاک

alec111.jpg


نیو میکسیکو میں فلم شوٹنگ کے دوران افسوسناک کا واقعہ پیش آیا، ہالی ووڈ اداکار الیک بالڈوِن سے اتفاقیہ گولی چل گئی،خاتون سینما ٹو گرافر ہلاک ہوگئیں، جبکہ ڈائریکٹر زخمی ہوگیا،فائرنگ کے بعد دونوں زخمیوں کو اسپتال لے جایا گیا، جہاں خاتون جانبر نہ ہوسکیں، جبکہ ڈائریکٹر زیر علاج ہیں۔

حادثہ فلم رسٹ کی عکس بندی کے دوران پیش آیا،پولیس کے مطابق واقعے کے حوالے سے تاحال کوئی الزام عائد نہیں کیا گیا ہے،تحقیقات جاری ہیں،پولیس کے مطابق خاتون کی شناخت 42 سالہ ہیلینا ہِچنس کے نام سے ہوئی، ہدایت کار جول سوزا مقامی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

ہیلینا ہچنز کا تعلق یوکرین سے ہے اور وہ آرکٹک سرکل میں سویت یونین کے ایک فوجی اڈے پر رہتی رہی ہیں،انھوں نے یوکرین کے دارالحکومت کیوو سے صحافت میں تعلیم حاصل کی جبکہ لاس اینجلس سے فلم سے متعلق تعلیم حاصل کی،انھیں امریکہ کے ایک میگزین سائن میٹوگرافر نے دوہزار انیس میں رائزنگ اسٹار قرار دیا تھا جبکہ دوہزار بیس میں ایڈم ایجبٹ مورٹیمر کی بنائی گئی ایکشن فلم ’آرکنیمی‘ بطور ڈائریکٹر فوٹو گرافی کام کیا تھا۔


واقعہ کے بعد 63 سالہ امریکی اداکار نے پولیس کو بیان ریکارڈ جمع کرادیا،الیک بالڈون امریکی اداکار و پروڈیوسر ہونے کے ساتھ ساتھ کامیڈین بھی ہیں،فلم رسٹ میں وہ مرکزی کردار ادا کررہے ہیں جبکہ فلم کے پروڈیوسر بھی ہیں۔

اداکار ایلک بالڈون اس فلم میں ایک ایسے غیر قانونی طور پر امریکا میں مقیم شہری کا کردار ادا کررہے ہیں،جس کے تیرہ سال کے پوتے کو ایک حادثاتی قتل میں سزا ہو جاتی ہے،اس حادثے کے بعد فلم کی کہانی نے حقیقت کا روپ دھار لیا ہے،لیکن کیا اداکار کو بھی سزا ہوجائے گی؟ مداح پریشان ہیں،بی بی سی کے مطابق اداکار بالڈون نے اے پی کو بتایا کہ گولیاں فائر کرنے میں غلطی سرزد ہوئی۔