معروف یوٹیوبر اور وی لاگر حنا دانیال کی موت کیسے ہوئی؟ حقیقت سامنے آ گئی

hina-dan1111.jpg

چند روز سے سوشل میڈیا پر افواہ پھیلی تھی کہ معروف وی لاگر حنا دانیال ملک روڈ ایکسیڈنٹ میں انتقال کر گئی ہیں تاہم اب ان کے اہل خانہ نے تصدیق کی ہے کہ حرادانیال کی موت فالج سے ہوئی ہے۔

اپنے ولاگز کے ذریعے مقامی مارکیٹس میں موجود کپڑوں اور فیشن سے جڑی دیگر اشیا پر ری ویوز دے کر شہرت حاصل کرنے والی یوٹیوبر اور وی لاگر حنا دانیال ملک کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ان کی بہن اور شوہر نے وضاحتی ویڈیو جاری کرتے ہوئے ان کے انتقال کی تصدیق کی اور بتایا کہ حنا دانیال روڈ حادثے میں نہیں بلکہ "برین اٹیک" (دماغ کے فالج کے باعث انتقال کر گئی ہیں۔

حنا ملک کی بہن حرا انیس نے ویڈیو میں بتایا کہ جب ان کو بہن کی طبیعت کی اطلاع ملی تو وہ ان کے گھر پہنچیں انہیں فالج کے حملے کی حالت میں دیکھا بعد ازاں انہیں نجی ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ایمرجنسی وارڈ میں ان کے بہت سارے ٹیسٹ اور سی ٹی اسکین کیا گیا۔


ان کی بہن حرا انیس نے ولاگر کے انسٹاگرام پر تقریبا 12 منٹ کی ویڈیو میں بتایا کہ حنا دانیال ملک 11 جون کو انتقال کر گئی تھیں اور وہ ان کی موت کے صدمے میں ہونے کی وجہ سے لوگوں کے جوابات نہیں دے پا رہے تھے۔


انہوں نے بتایا کہ ایمرجنسی میں کوئی ماہر اور سینیئر ڈاکٹر موجود نہیں تھا اور انہیں بتایا گیا کہ حنا دانیال ملک کے دماغ میں ممکنہ طور پر کلاٹنگ ہوئی ہے اور اس کے علاج کے لیے انہیں 11 لاکھ روپے جمع کروانے پڑیں گے۔


حرا انیس نے ہسپتال انتظامیہ کی بے حسی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کے ساتھ برا رویہ اختیار کیا گیا اور انتظامیہ کو سمجھنا چاہیے کہ کسی کے پاس بھی ہر وقت اتنی بڑی نقد رقم موجود نہیں ہوتی۔ آئی سی یو میں منتقل کیے جانے کے وقت تک ان کی بہن کا 70 فیصد دماغ ختم ہو چکا تھا اور وہ بلکل بے جان تھیں۔


انہوں نے بتایا کہ حنا دانیال ملک کا کوئی ایکسیڈنٹ نہیں ہوا اور یہ کہ ان کے شوہر سمیت ان کے سسرال والوں نے ان کی بہت دیکھ بھال کی اور اس کا حوصلہ بڑھاتے رہے۔
 

JusticeLover

Minister (2k+ posts)
‎ظالم قسائی ھیں یہ ڈاکٹر بغیرت پیسوں کے پجاری۔
انسانی جان کی کوئی اھمیت نھیں انکے نزدیک۔
 

merapakistanzindabad

MPA (400+ posts)
Stroke !!!! Iss mein drs ki koi ghalri nahi jab facilities hi na ho drs ke pass ... stroke ,hearts attack inn jese cases mein initial treatment Babhot Bahot important hein......barwaqt agar treatment ki jaye to aksarayet ki jaan bachai ja sakti hae.....leken fsos ke pakistan mein esa kooch bhi available nahi......jab patients ka pata chalta hae ke asal mein patient ko Howard kia hae tab thak bahot der ho chuki hotit hae....woh bhi aap khud patient ko bahoon mein leke hospital phonachawge tab(((((