معیشت میں5.37 فیصد کی گروتھ پر شبرزیدی کا وزیراعظم عمران خان کو مشورہ

rt%20ecnomic%20team.jpg


سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام اب پتہ چلے گا میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ معیشت میں5.37 فیصد کی بہتری سے متعلق خبروں پر وزیراعظم کو مشورہ ہے کہ وہ اسے یہ نہ سمجھیں کہ معیشت ٹھیک ہو گئی ہے بلکہ یہ کہنا چاہیے کہ کوشش کر رہے ہیں کہ معیشت ٹھیک راہ پر گامزن ہو جائے۔

شبر زیدی سے میزبان نے سوال کیا کہ 5.37 فیصد کی گروتھ کا عام آدمی پر کیا فرق پڑے گا کیا اس سے کسی قسم کی مہنگائی کم ہو گی؟

https://twitter.com/x/status/1484575582050521092
سابق چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ جی ڈی پی میں ہونے والی گروتھ کبھی بھی عام آدمی کی زندگی پر کوئی اثر نہیں ڈالتی کیونکہ یہ جان لینا چاہیے کہ یہ گروتھ ہوئی کس طرح سے ہے، انہوں نے کہا کہ لارج اسکیل مینوفیکچرنگ کا سب سے بڑا جزو گاڑیوں کی مینوفیکچرنگ ہے۔


انہوں نے کہا کہ دوسرے ممالک کی کمپنیوں نے یہاں گاڑیاں بنائیں اور وہ گاڑیاں امیر لوگوں کو بیچ دیں، بڑے پیمانے پر گاڑیاں بکنے سے ٹیکس نیٹ بڑھا اور پیسہ سرکولیشن میں آیا جس سے یہ گروتھ ایک دم سے بڑھی ہے مگر اس کا مطلب یہ نہیں کہ اب یہ اسی طرح بڑھتی ہی رہے گی۔

سابق چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ یہ کہنا سود مند ثابت نہیں ہو گا کہ جی ڈی پی بڑھ گئی ہے تو اب سب اچھا ہی ہوگا کیونکہ جب اس کا فرق عام آدمی کو نہیں پہنچے گا تو پھر باتوں میں وزن نہیں رہ جاتا۔ کیونکہ جب شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار سب اچھے کی رپورٹ دیتے ہیں مگر حقیقت میں ایسا نہیں ہوتا۔
 
Last edited:

miafridi

Prime Minister (20k+ posts)
Suggestion acha and sincere hai. Our economy is still in a debt trap and it will still take years to come out of it depending upon how much improvement we can have in our exports, remittances, tax collection, and manufacturing etc.
 

FahadBhatti

Chief Minister (5k+ posts)
Car manufacturing is a very very small part of economy , shabbar sahab again is saying things without doing much research. Pakistans auto market is mini , just check out how many cars were sold in the last 12 months and its contribution in the GDP , thats why it was stupid to put more duties on car industry.
 

Hate_Nooras

Chief Minister (5k+ posts)
Some fair points made by SZ. His point about wealth distribution is excellent and IA that will also happen