مفتاح اسماعیل نے شرح سود میں اضافے کو پھانسی کا پھندہ قرار دے دیا

mufta.jpg


پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے شرح سود میں اضافے کو ملکی صنعت کیلئے پھانسی کا پھندہ قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگی رہنما نے اپنے بیان میں کہا کہ ڈیڑھ فیصد سود بڑھانے سے مہنگائی کم نہیں ہو گی، سود کے بڑھنے سے صرف صنعتی پیداوار میں کمی ہوگی جس کی وجہ سے حکومتی اخراجات بڑھیں گے۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ نجی شعبے کو مزید مشکلات اور سست روی کا سامنا کرنا پڑے گا، مہنگائی اور دو سال قبل بھی حکومت نے روپے کی قدرمیں کمی روکنے کیلئے 2 سال پہلے بھی یہ کام کیا تھا۔

https://twitter.com/x/status/1461769333714128903
مفتاح اسماعیل نے کہا کہ تحریک انصاف حکومت نے پہلے بھی شرح سود بڑھا کر ملکی معیشت کو پیچھے دھکیلا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایک بار پھر تیزی سے شرح سود بڑھائی جارہی ہے جس کے باعث معیشت پھر سست روی کا شکار ہو گی۔

لیگی رہنما نے کہا کہ ان اقدام سے مہنگائی پر قابو پایا جائے گا نہ ہی روپے کی گرتی ہوئی قیمت کو روکا جا سکے گا، صنعت چلائیں تاکہ ملک سے زیادہ سے زیادہ برآمد اور کم سے کم درآمد ہو ، مہنگائی کم کرنے کے لیے حکومت بجلی کے نرخوں میں کمی کرے ۔

انہوں نے پیٹرول کی قیمتوں کو کم کرکے عوام اورمعیشت کو ریلیف دینے کا بھی مطالبہ کیا۔