مفرور ملزم کو پولیس کی سوشل میڈیا پوسٹ پر کمنٹ کرنا مہنگا پڑگیا

18rockdalecounty.jpg

امریکہ میں ایک مفرور ملزم کو پولیس کی سوشل میڈیا پوسٹ پر کمنٹ کرنا مہنگا پڑگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست جارجیا میں ایک مفرور ملزم کو پولیس کی سوشل میڈیا پوسٹ پر کمنٹ کرنے پر گرفتاری کا سامنا کرنا پڑگیا ہے۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ انوکھاواقعہ اس وقت پیش آیا جب جارجیا کی راک ڈیل کاؤنٹی سے وابستہ پولیس اسٹیشن کے عملے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر انتہائی مطلوب ملزمان کی تفصیلات جاری کیں۔

Fi-SkkGX0AApidO

تاہم جارجیا کے ایک مفرور ملزم کرسٹوفر اسپالڈنگ نے پولیس کے پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے کہا کہ "میرے بارے میں کیا خیال ہے؟"

پولیس حکام نے مفرور ملزم کے کمنٹ پر ردعمل دیا اور کہا کہ آپ نے بالکل درست فرمایا، آپ کے بھی تو 2 وارنٹس ہیں اور ہم آپ کی طرف آرہے ہیں، کچھ دن بعد ہی جارجیا پولیس نے کرسٹوفر کو گرفتار کرکے دوبارہ جیل میں ڈال دیا۔

خیال رہے کہ کرسٹوفر اسپالڈنگ کے سنگین جرائم میں ملوث ہونے پر 2 بار وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے تھے تاہم پولیس نے ابھی تک اس پر عملدرآمد نہیں کیا ، کرسٹوفر کو عدلیہ نے جزوقتی طور پر آزاد کیا تھا ، تاہم اس کی سزا مکمل نہیں ہوئی تھی اور وہ اس سے قبل ہی فرار ہوگیا، تاہم پولیس اسے تلاش کررہی تھی۔