مقامی سطح پر تیاری کے باوجود موبائل فونز کی درآمد میں بڑا اضافہ

3mobileimpo.jpg

پاکستان میں مقامی سطح پر موبائل فونز کی تیاری کے باوجود ملک میں درآمدی موبائل فونز کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق پاکستان نے مالی سال 2021 کے پہلے 4مہینوں (جولائی تا اکتوبر) کے دوران 644.673 ملین ڈالر کے موبائل فونز درآمد کئے جبکہ گزشتہ سال کے اس عرصے کے دوران 557.961 ملین ڈالر کے موبائل فونز درآمد کئے گئے تھے.

اس طرح پہلے چار ماہ کے دوران 15اعشاریہ 54 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ ملک میں ٹیلی کام کی مجموعی درآمدات میں بھی پہلے چار ماہ کے دوران گزشتہ مالی سال کے اس عرصہ کے مقابلے میں 22اعشاریہ 40فیصد بڑھ گئیں۔

پاکستان میں موبائل فون کی درآمدات جولائی تا اکتوبر 2020 میں 691اعشاریہ 644ملین ڈالرتھیں جو جولائی تا اکتوبر 2021 میں بڑھ کر 846اعشاریہ 553 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں۔

رواں سال جنوری سے ستمبر تک مقامی مینوفیکچرنگ پلانٹس کے ذریعے تیار کردہ موبائل فونز کی تعداد ملک میں درآمد کیے گئے کمرشل موبائل فونز کی تعداد سے زیادہ ہے، مقامی پیداوار 16.15 ملین جب کہ درآمد شدہ موبائل فونز کی کل تعداد 9.02 ملین ہے۔