ملئے پہلی بلائنڈوائس پرنسپل اور گولڈمیڈل یافتہ سعدیہ سے

sadiabutt11221.jpg

حوصلے بلند ہوں تو پھر کامیابی مل ہی جاتی ہے، لاہور کی بصارت سے محروم لڑکی نے آنکھوں سے محروم ہونے کو اپنی کمزوری نہیں طاقت بناکر کامیابی کو نصیب بنالیا۔

بچپن سے ہی بصارت سے محروم لاہور کی سعدیہ نے اپنی معذوری کو آڑے نہ آنے دیا اور محنت کے بل بوتے پر پہلی بلائنڈ وائس پرنسپل بن گئی۔

لاہور کی سعدیہ نے روشن مستقبل کے خواب دیکھنا نہ چھوڑے اور قوت ارادی کی بدولت نہ ماسٹرز میں گولڈ میڈل حاصل کیا بلکہ کالج کی پہلی بلائنڈ پرنسپل ہونے کا اعزازاپنے نام کرلیا۔

سعدیہ بٹ جو ماسٹرز میں گولڈ میڈلسٹ ہونے کے ساتھ ساتھ متعدد بیسٹ پرفارمنس ایوارڈ بھی لے چکی ہیں اب گورنمنٹ اسپیشل کالج کی پہلی بلائنڈ وائس پرنسپل کے فرائض انجام دے رہی ہیں۔

انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں بتایا کہ ان کی معذوری سے والدین پریشان رہتے تھے اور پھر معاشرہ بھی تھا جو عجیب نظروں سے دیکھتا اور حوصلہ شکن باتیں کرتا تھا کہ یہ بے چاری ہے تو میں سوچتی تھی کہ ان کی یہ منفی سوچ کیسے بدلی جائے۔


باہمت سعدیہ نے بتایا کہ کہ انہوں نے ہمت نہیں ہاری اور معاشرے کے ان ہی حوصلہ شکن رویوں کو نظر انداز کرکےکچھ کردکھانے کا جذبہ پیدا کیا۔

سعدیہ نے کہا کہ انہوں نے اپنی معذوری کو اپنے پختہ عزائم کے سامنے دیوار نہیں بننے دیا اور میں کالج کیڈر میں پہلی لڑکی ہوں جو وائس پرنسپل کے عہدے پر پہنچی ہے۔