ملتان سلطانز کو شکست؛ لاہور قلندرز پہلی بار فائنل میں پہنچ گئی

Siasi Jasoos

Chief Minister (5k+ posts)


کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فائیو کے دوسرے ایلیمینیٹر میں لاہور قلندرز ملتان سلطانز کو شکست دے کر پہلی بار فائنل میں پہنچ گئی۔

https://twitter.com/x/status/1328049659806429184
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے پی ایس ایل 5 کے ایلیمینیٹر ٹو میں لاہور قلندرز کی جانب سے دیئے گئے ہدف کے تعاقب میں ملطان سلطانز کی بیٹنگ جاری ہے، ذیشان اشرف 12 جب کہ ایڈم لیتھ نصف سینچری مکمل کرکے فخر زمان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے، شان مسعود 27، روی بوپارا ایک، رائیلی روسو 18 اور شاہد آفریدی صفر پر پویلین لوٹ گئے، سہیل تنویر بھی محض 3 رنز بنا کر چلتے بنے۔

اس سے قبل ملتان سلطانز نے لاہورقلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور حریف ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ لاہور قلندرز کی جانب سے فخرزمان اور تمیم اقبال نے اننگز کا آغاز کیا تاہم قلندرز کی پہلی وکٹ 46 رنز پر گری جس میں تمیم اقبال 30 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے جس کے بعد سہیل اختر آئے اور محض 5 رنز بنانے کے بعد رائیلی روسو کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

سہیل اختر کے بعد محمد حفیظ میدان میں آئے، انہوں نے اور فخر زمان نے محتاط انداز میں اننگز کو آگے بڑھایا تاہم وہ بڑی شراکت داری قائم نہ کر سکے اور 94 کے مجموعے پر محمد حفیظ 19 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے جس کے بعد فخر زمان بھی 46 رنز پر لیتھ کی بال پر سہیل تنویر کو کیچ دے بیٹھے۔

لاہور قلندرز کے بین ڈنک کا ڈنکا بھی نہ بج سکا اور وہ بھی محض 3 رنز بنا کر چلتے بنے جس کے بعد سمت پیٹل نے 26 رنز بنائے اور ڈیوڈ ویزے 48 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

قلندرز نے تمام اوورز کھیلتے ہوئے 182 رنز اسکور کیے اور مخالف ٹیم کو فتح کے لیے 183 رنز کا ہدف دیا۔ ملتان سلطانز کی جانب سے شاہد آفریدی نے 2 جب کہ لیتھ، سہیل تنویر، محمد الیاس اور جنید خان نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

پاکستان سپر لیگ 5 کے دوسرے ایلیمینیٹر میں کامیاب ہونے والی ٹیم فائنل میں کراچی کنگز سے مقابلہ کرے گی۔

واضح رہے کورونا وائرس کی عالمی وبا کی وجہ سے پاکستان سپر لیگ 5 کو 40 میچز کے بعد ادھورا چھوڑنا پڑا تھا، 8 ماہ بعد ایونٹ کے چیمپئن کا فیصلہ کرنے کیلیے جنگ چھڑ چکی ہے اور باقی میچز کو تماشائیوں کے بغیر نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں مکمل کیا جارہا ہے۔

https://www.express.pk/story/2105474
 
Last edited by a moderator:

بشر

Councller (250+ posts)
لاہور قلندر پہلی بار فائنل میں پہنچ گئی
مگر وہ بھگوڑا ابھی تک واپس نہیں آیا جو لندن دوائی لینےگیا تھا

?