ملتان سلطان کے فینز کیلئے بری خبر،تین اہم کھلاڑی لیگ نہیں کھیل سکیں گے

13msplayewi.jpg

پی ایس ایل سیزن 7 میں ملتان سلطان کی ٹیم کو اس سیزن میں 3 اہم کھلاڑیوں کے بغیر میدان میں اترنا ہوگا۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ملتان سلطان کی ٹیم میں شامل 3 ویسٹ انڈین کھلاڑی اس سیزن میں فرنچائز کو دستیاب نہیں ہوں گے۔

رپورٹ کے مطابق ویسٹ انڈین کھلاڑیوں اوڈین اسمتھ، ڈومینک ڈریکس اور راومن پاؤل کو سیلکشن کمیٹی نے بھارت کے ساتھ سیریز کیلئے ٹیم میں شامل کرلیا ہے جس کے بعد یہ کھلاڑی پی ایس ایل چھوڑ کر اپنی قومی کرکٹ ٹیم میں شامل ہوگئے ہیں۔

ویسٹ انڈین ٹیم نے فروری کے آغاز میں ہی بھارت کا دورہ کرنا ہے جہاں دونوں ملکوں کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان3 ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی۔

ان کھلاڑیوں کی جگہ ملتان سلطان نے جانسن چارلس کو ٹیم میں شامل کرلیا ہے، تاہم اوڈین اسمتھ کے متبادل ڈومینک ڈریکس تھے جو دونوں ہی دستیاب نہیں ہیں، ان دو کھلاڑی کی عدم موجودگی کی وجہ سے ملتان سلطان کی انتظامیہ ایک متبادل کھلاڑی کیلئے درخواست کرسکتا ہے۔

واضح ہو کہ کراچی میں جاری پاکستان سپر لیگ کے ساتویں سیزن کے مقابلوں میں ملتان سلطان اس وقت اپنے دونوں میچز جیت کر پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے ۔