ملکہ برطانیہ نے ملک کے آئندہ بادشاہ اور ملکہ کے ناموں کا اعلان کر دیا

queena-1121.jpg

ملکہ برطانیہ نے اپنے وارث (بادشاہ اور ملکہ) کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق 95 سالہ ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم نے اپنے عہد کے 70 سال مکمل ہونے پر شہزادہ چارلس کے ملک کے آئندہ بادشاہ ہونے اور ان کی اہلیہ کمیلا پارکر سے متعلق ملکہ برطانیہ بننے کا اعلان کیا۔

تفصیلات کے مطابق موجودہ ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کو اقتدار سنبھالے 70 برس مکمل ہو گئے ہیں۔ یہ برطانیہ میں کسی بھی بادشاہ یا ملکہ کے اپنے عہدے پر باقی رہنے کے عہد کا سب سے طویل عرصہ ہے۔

اس تاریخی موقع کو ملکہ برطانیہ نے اہم اعلان کرکے ہمیشہ کے لیے مزید یادگار دن بنا دیا ہے۔ انہوں نے اپنے پیغام میں اعلان کیا کہ میرے بعد ملک کے آئندہ بادشاہ اُن کے بیٹے شہزادہ چارلس ہوں گے اور برطانیہ کی نئی ملکہ، شہزادہ چارلس کی اہلیہ کمیلا پارکر ہوں گی۔

برطانوی ملکہ نے امید ظاہر کی ہے کہ اقتدار ملنے کی صورت میں برطانوی عوام نئے بادشاہ چارلس اور ملکہ برطانیہ کا ساتھ دیتے رہیں گے۔ ملکہ برطانیہ نے اس خواہش کا بھی اظہار کیا کہ جب چارلس ملک کے بادشاہ بنیں تو ان کی اہلیہ ڈچز آف کارنیوال یعنی کمیلا پارکر ’’کوئین کنسورٹ‘‘ بنیں۔ کیونکہ کوئین کنسورٹ کا خطاب بادشاہ کی شریک حیات کے لیے ہوتا ہے۔

بی بی سی کے مطابق ملکہ نے ملک کے آئندہ بادشاہ اور ملکہ کے ناموں کا اعلان کر کے غیر یقینی صورتحال کا خاتمہ کر دیا ہے۔ جس کے بعد افواہوں کی کوئی صورت باقی نہیں بچتی۔
 
StarTrooper

MPA (400+ posts)
Long live the queen - the most just monarchy the earth has ever seen
The of slavery worldwide is the biggest achievement of human history
 
Bubber Shair

Chief Minister (5k+ posts)
ملکہ نے کھوتا ہی کھو میں ڈال دیا، کہاں پرنسس ڈیانا اور کہاں کمیلا پارکر، ملکہ کو ڈیانا کے بیٹوں میں سے کسی کو بادشاہ بنانا چاہئے تھا کیونکہ چارلس کی وجہ سے ڈیانا مری تھی
 
ranaji

President (40k+ posts)
ملکہ نے کھوتا ہی کھو میں ڈال دیا، کہاں پرنسس ڈیانا اور کہاں کمیلا پارکر، ملکہ کو ڈیانا کے بیٹوں میں سے کسی کو بادشاہ بنانا چاہئے تھا کیونکہ چارلس کی وجہ سے ڈیانا مری تھی
سر جی فکر نا کریں میں آج ہے ملکہ معظمہ سے مل کر آپ کے تحفظات سے آگاہ کردیتا ہو ں
کوئی اور حکم ؟
???????
 
Bubber Shair

Chief Minister (5k+ posts)
سر جی فکر نا کریں میں آج ہے ملکہ معظمہ سے مل کر آپ کے تحفظات سے آگاہ کردیتا ہو ں
کوئی اور حکم ؟
???????
جارہے ہو تو موقع دیکھ کر میرے ویزے کی بات بھی کر دینا ذرا طریقے سے بات کی جاتی ہے مثلا نوجوان آپ کے محل کے دروازے پر چینک والی ٹی کوزی پہن کر ڈیوٹی دیا کرے گا
?
 
Bubber Shair

Chief Minister (5k+ posts)
Why we still have these clowns?
ہمارے کلونز سے تو بہتر ہی ہیں چالیس ملین رائل فیملی کا خرچہ ہے اور ان کی وجہ سے ٹورازم کے ذریعے برطانیہ چار سو ستر ملین سالانہ کماتا ہے
ہمارے تو صرف کھاتے ہی کھاتے ہیں کما کر کچھ نہیں دیتے۔ مولانا فضل الرحمان کا سالانہ ٹیکس سن کر بے ہوش ہوجاو گے آپ۔
 
Hunter__

Politcal Worker (100+ posts)
why our princess bilawal not named???
queena-1121.jpg

ملکہ برطانیہ نے اپنے وارث (بادشاہ اور ملکہ) کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق 95 سالہ ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم نے اپنے عہد کے 70 سال مکمل ہونے پر شہزادہ چارلس کے ملک کے آئندہ بادشاہ ہونے اور ان کی اہلیہ کمیلا پارکر سے متعلق ملکہ برطانیہ بننے کا اعلان کیا۔

تفصیلات کے مطابق موجودہ ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کو اقتدار سنبھالے 70 برس مکمل ہو گئے ہیں۔ یہ برطانیہ میں کسی بھی بادشاہ یا ملکہ کے اپنے عہدے پر باقی رہنے کے عہد کا سب سے طویل عرصہ ہے۔

اس تاریخی موقع کو ملکہ برطانیہ نے اہم اعلان کرکے ہمیشہ کے لیے مزید یادگار دن بنا دیا ہے۔ انہوں نے اپنے پیغام میں اعلان کیا کہ میرے بعد ملک کے آئندہ بادشاہ اُن کے بیٹے شہزادہ چارلس ہوں گے اور برطانیہ کی نئی ملکہ، شہزادہ چارلس کی اہلیہ کمیلا پارکر ہوں گی۔

برطانوی ملکہ نے امید ظاہر کی ہے کہ اقتدار ملنے کی صورت میں برطانوی عوام نئے بادشاہ چارلس اور ملکہ برطانیہ کا ساتھ دیتے رہیں گے۔ ملکہ برطانیہ نے اس خواہش کا بھی اظہار کیا کہ جب چارلس ملک کے بادشاہ بنیں تو ان کی اہلیہ ڈچز آف کارنیوال یعنی کمیلا پارکر ’’کوئین کنسورٹ‘‘ بنیں۔ کیونکہ کوئین کنسورٹ کا خطاب بادشاہ کی شریک حیات کے لیے ہوتا ہے۔

بی بی سی کے مطابق ملکہ نے ملک کے آئندہ بادشاہ اور ملکہ کے ناموں کا اعلان کر کے غیر یقینی صورتحال کا خاتمہ کر دیا ہے۔ جس کے بعد افواہوں کی کوئی صورت باقی نہیں بچتی۔
lol @ Charles, 70 saal ke umar main bhe yea shahzada he hy yea vo ge wal ashahzada hy , "oay shazaday kaha tha by tu"