ملکی برآمدات میں 22 ماہ بعد 24 فیصد کی بڑی کمی

shehbaz-exports-down-dd.jpg


22 ماہ بعد ملکی برآمدات میں 24 فیصد نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے،ملک سے تجارتی سامان کی برآمدات جولائی میں 22 ماہ کے بعد منفی نمو میں داخل ہوئیں اور ان میں 24 فیصد کی کمی دیکھی گئی۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق پاکستان ادارہ شماریات کے اعداد و شمار نے ظاہر کیا کہ رواں مالی سال کے پہلے مہینے میں برآمدات 5.17 فیصد کم ہوکر 2.21 ارب ڈالر ہوگئیں جو گزشتہ سال کے اسی مہینے میں 2.34 ارب ڈالر تھیں۔

ماہانہ بنیاد پر برآمدات میں 23.95 فیصد کمی واقع ہوئی جو برآمدی شعبے میں کمی کا رحجان ظاہر کرتی ہے، اس سے قبل اگست 2020 میں برآمدات میں 14.75 فیصد کی کمی ہوئی۔

مالی سال 22 میں پہلی بار نہ صرف برآمدی ہدف حاصل کیا گیا بلکہ یہ 30 ارب ڈالر کی نفسیاتی حد بھی عبور کر گیا تھا،پاکستان کی برآمدات گزشتہ ایک دہائی سے اس سطح سے نیچے رہی ہیں۔

گزشتہ مالی سال میں پاکستان کی برآمدات 26.6 فیصد بڑھ کر 31.845 ارب ڈالر تک جا پہنچی، جو اس سے ایک سال قبل 25.160 ارب ڈالر تھیں، جون میں برآمدات 6.48 فیصد بڑھ کر 2.89 ارب ڈالر ہوگئیں جو گزشتہ سال کے 2.72 ارب ڈالر کے مقابلے میں زیادہ تھیں۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق درآمدی بل بھی جولائی میں 12.81 فیصد کم ہو کر 4.86 ارب ڈالر رہ گیا،گزشتہ سال کے اسی مہینے یہ بل 5.57 ارب ڈالر تھا، ماہانہ بنیادوں پر درآمدی بل میں 38.31 فیصد کمی ہوئی۔

جون میں درآمدی بل پچھلے سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں 6.28 ارب ڈالر سے بڑھ کر 7.74 ارب ڈالر تک پہنچ گیا تھا جو 23.26 فیصد کے اضافے کو ظاہر کرتا ہے،مالی سال 22-2021 کے دوران درآمدی بل 43.45 فیصد بڑھ کر 80.51 ارب ڈالر ہو گیا جو ایک سال پہلے 56.12 ارب ڈالر تھا۔

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے ٹوئٹر پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ درآمدات کو کم کرنے کی کوششیں رنگ لے آئیں،ہماری حکومت پی ٹی آئی کے چھوڑے گئے بڑے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کو کم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

پاکستان ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق جولائی میں درآمدات جون میں 7.7 ارب ڈالر کے مقابلے میں صرف 4.86 ارب ڈالر تھیں، انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ ہم نے پاکستان کو دیوالیہ پن کے دہانے سے واپس لائے ہیں۔

حکومت نے 19 مئی کو تقریباً 800 لگژری اور غیر ضروری اشیا کی درآمد پر پابندی عائد کر دی تھی،گزشتہ ہفتے حکومت نے آٹوموبائل اور موبائل فون کے علاوہ تمام اشیا سے پابندی ہٹانے کا اعلان کردیا تھا۔

پاکستان اقتصادی سروے 22-2021 کے مطابق تمام بڑے گروپوں میں درآمدات میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا،زیر جائزہ مدت کے دوران درآمدات میں زبردست اضافے میں متعدد عوامل نے کردار ادا کیا،عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی اجناس کی قیمتوں نے بڑھتے ہوئے درآمدی حجم میں نمایاں کردار ادا کیا۔

پاکستان کا تجارتی خسارہ جولائی میں 18.33 فیصد کم ہو کر 2.64 ارب ڈالر رہ گیا جو گزشتہ سال کے اسی مہینے میں 3.23 ارب ڈالر تھا، تجارتی خسارے میں ماہانہ بنیاد پر 46.76 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

مالی سال 22 میں تجارتی خسارہ ایک سال قبل کے 30.96 ارب ڈالر سے بڑھ کر 48.66 ارب ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا جو کہ توقع سے زیادہ درآمدات کی وجہ سے 57 فیصد کے اضافے کا اشارہ دیتا ہے۔
 

stranger

Chief Minister (5k+ posts)
chor wapis.. Pakistan in reverse gear.... PTI ki 3.5 years ki mehnet 3 maheenay main tabah

or $ jahazon main bhar bhar ke middle east...

chor or chokidar milay hiay hain
 

miafridi

Prime Minister (20k+ posts)
Pakistan destruction was started the day PDM beggars took over.

They have a history of destroying economy and institutions. This time they have destroyed the image o Pakistan as well and have gone into being slaves of USA again.