ملکی ترقی کی خاطرحکومتی پالیسیوں کے عملدرآمد میں پوراساتھ دیں گے،جنرل باجوہ

7%D8%A8%D8%A7%D8%AC%D8%A7%D9%88%DB%81%D8%B3%D8%A7%D8%AA%DA%BE.jpg

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ملکی ترقی کی خاطر حکومتی پالیسیوں کے عملدرآمد میں پورا ساتھ دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے معروف صنعتکاروں اور تاجروں کے وفد نے ملاقات کی، حکومت اور صنعتکاروں نے کم سے کم ماہانہ اجرت بڑھانے پر اتفاق کیا ہے ۔ صنعتوں کے فروغ کے لیے طویل المدتی پالیسیوں کے تسلسل پر بھی زور دیا گیا۔ جبکہ اس ملاقات میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی موجود تھے۔


آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ملکی ترقی کی خاطر حکومتی پالیسیوں کے عملدرآمد میں پورا ساتھ دیں گے۔ دفاعی پیداوار کے شعبے میں وسیع مواقع موجود ہیں، پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر میں اشتراک سے فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1488878309295497217
اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ عالمی منڈی میں مہنگائی کی وجہ سے عوام پر بوجھ پڑ رہا ہے جس کا حکومت کو احساس ہے لیکن عوام کو مہنگائی کے اثرات سے بچانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے صنعتکار بھی حکومت کیساتھ مل کر چلیں۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت نے سرمایہ کاری اور کاروبار کے فروغ کے لیے تاریخی اقدامات کیے ہیں جس کے سبب ملک کی 10 بڑی کمپنیوں نے پچھلے سال 929 ارب روپے منافع کمایا۔
 
Last edited: