ملک تقریباً ڈیفالٹ ہو چکا ہے صرف اعلان ہونا باقی ہے : شیخ رشید

rasheed-sheikh-pak-dflt.jpg


سربراہ پاکستان عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ملک تقریباً ڈیفالٹ ہو چکا ہے صرف اعلان ہونا باقی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں شیخ رشید نے کہا کہ حکومت نے بجلی 4.50 روپےفی یونٹ مزید مہنگی کردی ہے، ساری سیاست نومبر کے گرد گھوم رہی ہے، مولانا فضل الرحمان نے توسیع دینے والی پارلیمنٹ کی مدت بڑھانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

https://twitter.com/x/status/156953514308947558
سربراہ پاکستان عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ اقتدار کے بھوکوں کا جمعہ بازار لگا ہے اورعوام کا چولہا نہیں جل رہا، وہ خود بخود سڑکوں پرنکلیں گے۔

https://twitter.com/x/status/1569535143089475587
واضح رہے کہ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے فی یونٹ بجلی 4 روپے 34 پیسے مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اضافے کا اطلاق لائف لائن اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا، یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے 300 یونٹ ماہانہ استعمال کرنے والے بجلی کے صارفین کو فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ریلیف دینے کا اعلان کر رکھا ہے۔
 
Last edited by a moderator:

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)

پچاسی حکومتی وزیروں، مشیروں، سپیشل اسسٹنٹس کی فوج ظفر موج اور دوسرے لٹیروں کے اب بھی جو اللے تللے ہیں انہیں دیکھ کر تو نہیں لگتا کہ ملک ڈیفالٹ ہو چکا ہے
الله سے یہی دعا ہے کہ ان ملک دشمنوں اور انکے اندرونی سہولت کاروں اور بیرونی آقاؤں کا یہ خواب کبھی پورا نہ ہو . آمین
 

thinking

Prime Minister (20k+ posts)
Agar China..KSA...UAE...State bank m rakhay howay reserves(near 10 Billions $$) aj hi Nikal dey tu Pakistan foran default ho jaya ga...
 

Visionartist

Chief Minister (5k+ posts)

rawalpindi ka tunda aor kan tutta her din kuch na kuch chorhta rehta hey-​

he is a stupid person by default.​