ملک کے مختلف علاقوں میں اے آر وائی کی بندش،سیاسی شخصیات کی مذمت

10arybndashiafterghumanstory.jpg

پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی(پیمرا) کی ہدایات پر ملک کے مختلف حصوں میں کیبل آپریٹرز نے اےآروائی نیوز کی نشریات بند کردی ہے۔

تفصیلات کےمطابق حکمران جماعت ن لیگ کے کےاسٹریٹجک میڈیا سیل کے حوالے سے خصوصی رپورٹ نشر کرنے کے بعد ملک کے مختلف حصوں میں خبررساں ادارے اے آروائی نیوز کی نشریات بند کروادی گئی ہے۔

اےآروائی نیوزکے سینئر وائس پریزیڈنٹ نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ پیمرا کی ہدایات پر کیبل آپریٹرزنے اپنے نیٹ ورک سے اے آروائی کو ہٹانا شروع کردیاہے، اے آروائی کی نشریات دیکھنے کیلئے یوٹیوب کا رخ کریں۔

https://twitter.com/x/status/1556659084090376192
اس خبر کی تصدیق اے آروائی نیوز اسلام آباد کےبیورو چیف خاور گھمن نے کی اور ساتھ کی ن لیگی اسٹریٹجک میڈیا سیل کے حوالے سے اے آروائی کی نشر کردہ رپورٹ بھی شیئر کی۔

https://twitter.com/x/status/1556662382566465538
سینئر صحافی ارشد شریف نے کہا کہ چینل کی نشریات پر پابندی بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے، نشریات یوٹیوب پر لائیو دیکھی جاسکتی ہے۔

https://twitter.com/x/status/1556663675519467525
سینئر پروڈیوسر عدیل راجا نے کہا کہ اےآروائی کو شہداء کےخون پر سیاست کو ایکسپوز کرنا مہنگا پڑگیا، حکومت نے نشریات بند کروانا شروع کردی۔

https://twitter.com/x/status/1556662762125889537
اینکر پرسن ملیحہ ہاشمی نے کہا کہ شرم سے ڈوب مریں کہ اے آروائی کی نشریات بند کردی گئی ہے کیونکہ چینل نے امپورٹڈ حکومت کے صدر پاکستان کے حوالے سے بولے گئے جھوٹ کا بھانڈا پھوڑ دیا۔

https://twitter.com/x/status/1556663557185540097
اے آروائی کی نشریات بند کرنے پر صحافتی و سیاسی حلقوں کی جانب سے مذمتی بیانات آنے کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما شیریں مزاری نے بھی اےآروائی کی بندش کی تصدیق کی اور کہا کہ میں ٹی وی دیکھ رہی تھی کہ اچانک نیاٹیل کی جانب سے اے آروائی کی نشریات بند کردی گئی،یہ امپورٹڈ حکومت کا فاشسٹ رویہ ہے۔

https://twitter.com/x/status/1556654455797551117
مراد سعید نے کہا کہ کیا پیمرا کے اس اقدام کے پیچھے خاور گھمن کی اسٹوری وجہ ہے؟

https://twitter.com/x/status/1556662495531737088
صداقت علی عباسی نے اسلام آباد کے سیکٹر آئی -8 میں بھی اے آروائی کی نشریات کی بندش کی رپورٹ دی۔

https://twitter.com/x/status/1556661049482686464
رہنما تحریک انصاف فرخ حبیب نے کہا کہ پیمرا فون کالز کرکے کیبل آپریٹرز کو اےآروائی نیوز بند نہ کرنے کی صورت شدید نتائج کی دھمکیاں لگا رہا ہے۔ اتنا خوف کس بات کا حق ہے؟ حق اور سچ کی آواز کو عوام تک پہنے سے روکا نہیں جاسکتا۔

https://twitter.com/x/status/1556659331382247426
 

stranger

Chief Minister (5k+ posts)
chor or chokidar haram ke hain ye ab roz sabit hota hai...

Allah bas muhib watan gernailon ki hafazat fermay or ghaddar baghlol or deemay khusray se Pakistan ko hamesha ke liay mahfooz rakhay . Ameen