ملک ہوش و حواس میں ہوتا تو نواز شریف تین بار وزیراعظم ہو سکتے تھے؟حسن نثار

hasan-on-nawaz.jpg


ملک ہوش و حواس میں ہوتا تو نواز شریف تین بار وزیر اعظم ہو سکتے تھے ؟حسن نثار

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے واضح کے بیان پر کہ مریم نواز وزارت عظمیٰ کی امیدوار نہیں، وہ الیکشن لڑنے کی اہل نہیں ہیں، اس حوالے سے جیونیوز کے پروگرام رپورٹ کارڈ میں میزبان نے سینیئر تجزیہ کار حسن نثار سے گفتگو کی، میزبان نے سوال کیا کہ کیا اگلے انتخابات میں کوئی دوسرا امیدوار ن لیگ میں شریف خاندان کا متبادل ہو سکتا ہے؟

حسن نثار نے کہا کہ ہم شخصیت پرست ہیں، دوسرا خود شریف خاندان بھی کسی اور کو نامزد نہیں کرے گا، سب سے بڑی بات یہ ہے کہ خود لوگ بھی اسے قبول نہیں کرینگے، آصف صاحب زرداری ہیں اس کے باجود انہیں بھٹو کا نام لگانے پڑا، بلاول بھٹو زرادری، یہ اس بات کا اشارہ ہے کہ ہم شخصیت پرست ہیں جو بت پرستی سے زیادہ بد تر ہے۔


حسن نثار نے کہا کہ ہم اس شخصیت پرستی کے نتائج بھی بھگت رہے ہیں، لیکن کیونکہ پاکستان ایک معجزہ ہے تو اس کے اندر بھی معجزے ہوتے رہتے ہیں، ورنہ شوکت عزیز جیسا تحفہ ممکن ہے، وہ آ نہیں سکتے اس ملک میں،کیا ملک ہوش و حواس میں ہوتا تو تو نواز شریف اس ملک کے تین بار وزیراعظم بن سکتے تھے؟

سینیئر تجزیہ کار نے مزید کہا کہ ہونے کو یہاں کچھ بھی ہوسکتا ہے کیونکہ یہ جمہوریت نگری نہیں جادو نگری ہے، رہ گئے محمد زبیر تو وہ خوش ذوق اور خوش فہم بہت ہیں،ورنہ کرپشن کیس کو اتنا کمزور نہ سمجھتے،کیونکہ یہ کانچ کی چوڑی نہیں کرپشن کیس ہے جس کو وہ اتنا ہلکا لے رہے ہیں۔

سابق وزیراعظم نواز شریف اور اُن کی صاحبزادی مریم نواز کے ترجمان محمد زبیر نے شاہد خاقان عباسی کے بیان کی تردید کردی تھی،انہوں نے کہا تھا کہ مریم نواز کے خلاف کرپشن کیس کمزور ہے، ان کا کیس ختم ہوجائے گا اور وہ وزارت عظمیٰ کےلیے اہل ہوں گی۔

دوسری جانب جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کے سینیئررہنما خواجہ آصف نے شاہد خاقان عباسی کے بیان کی حمایت کی تھی، انہوں نے کہا تھا کہ ن لیگ کے وزیراعظم کے امیدوار شہباز شریف ہوں گے،شاہد خاقان عباسی نے پارٹی کے وزیراعظم کے امیدوار سے متعلق بات حقائق کی روشنی میں کی،مریم نواز ہماری پارٹی کا مستقبل ہیں، پارٹی میں اُن کا مقام غیر متنازع ہے۔
 

The Sane

Chief Minister (5k+ posts)
نا ملک ہوش میں تھا اور نا اس بھوسے کی بوری کو لانے والے جرنیل
 

Aliimran1

Chief Minister (5k+ posts)

Hassan sahib —— Mulk kay awam aur corrupt Fauji Generals ???​

Magar agar iss martaba kisi nay yeh koshish ki tu Turkey ki tarah kay halaat paish aa saktay hein​