منحرفین کا پیسے واپس دینے سے انکار:اسمبلی تحلیل ہونے پر صحافیوں کا ردعمل

astifaaa-khan-and-sahafi.jpg


وزیراعظم پاکستان کے خلاف تحریک عدم اعتماد ووٹنگ سے قبل ہی مسترد ہوگئی، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے تحریک عدم اعتماد کو آئین کے منافی قرار دیتے ہوئے اسے مسترد کردیا جس کے بعد قوم سے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ انہوں نے صدر کو اسمبلی تحلیل کرنے کی تجویز دی ہے۔

قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ اور وزیر اعظم کے خطاب کے بعد صحافیوں نے اپنی اپنی رائے کا اظہار کیا مبشر لقمان نے کہا کہ عمران خان نے اپنے غیر آئینی اقدام سے جمہوریت کو اتنا زیادہ نقصان پہنچایا جس کا وہ تصور بھی نہیں کر سکتے تھے۔ اس عمل سے ان کی پارٹی کی مقبولیت کو کوئی فائدہ نہیں پہنچے گا۔

https://twitter.com/x/status/1510544634778472450
اینکر پرسن عمران خان نے کہا کہ کیسا لگا سرپرائز؟

https://twitter.com/x/status/1510519802346967042 عمران خان کے عمل کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے سینئر صحافی سلیم صافی کا کہنا تھا کہ آخری گیند تک لڑنے کا دعویٰ کرنے والے کلین بولڈ ہونے کے بعد پہلے کریز پر لیٹ گئے اور اب وکٹیں ساتھ لے کر پچ اکھاڑ دی جبکہ ٹیم اراکین (ایم این ایز) کو بھی اعتماد میں نہیں لیا۔

https://twitter.com/x/status/1510538773616119811
صحافی و اینکر ملیحہ ہاشمی نے کہا کہ وزیراعظم نے بہت بڑا چھکا مارا ہے، وزیراعظم عمران خان نے اسمبلیاں تحلیل کرنے کی تجویز پیش کر دی، زندہ باد۔ عمران خان نے ضمیر فروشوں کے ساتھ اقتدار میں رہنے کو ٹھوکر مار دی۔

https://twitter.com/x/status/1510523452196798466
انہوں نے یہ بھی کہا کہ قوم کے ساتھ ساتھ آج پارلیمان نے بھی فیصلہ سنا دیا کہ ہم "بھکاری" نہیں، خوددار قوم ہیں۔

سینئر صحافی عاصمہ شیرازی نے کہا کہ کپتان، پارلیمان کو کھیل کا میدان سمجھے تھے۔

https://twitter.com/x/status/1510531920203071493
اینکر پرسن حامد میر نے کہا کہ کپتان ہمیشہ میچ کی آخری گیند تک لڑنے کا دعویٰ کرتے تھے لیکن آج وہ اسٹمپ کھینچ کر میدان سے بھاگ گئے۔ انہوں نے کہا کہ اس عمل پر امپائر دنگ رہ گئے ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1510530591317393409
مخدوم شہاب الدین نے اپوزیشن کا مذاق اڑاتے ہوئے کہا کہ ’دل کے ارماں آنسوؤں میں بہہ گئے‘

https://twitter.com/x/status/1510550173671337986
غریدہ فاروقی نے کہا کہ فیصلہ آنے کے بعد 3 اپریل کے دن کو تاریخ کا سیاہ ترین دن قرار دیا۔ انہوں نے کہا ک فرد واحد کی خواہش پر آئین پاکستان کی پامالی اور آئین توڑ دیا گیا۔

https://twitter.com/x/status/1510527313095835652
سینئر تجزیہ کار صابر شاکر نے بھی طنز کرتے ہوئے کہا کہ منحرفین نے پیسے واپس دینے سے انکار کردیا۔

https://twitter.com/x/status/1510543224900919298
اینکر پرسن کامران شاہد نے وزیر اعظم پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ’شاباش وزیر اعظم عمران خان ہمیں آپ پر فخر ہے، اس بات سے قطع نظر ہے کہ آپ نے آئین و قانون کی خلاف ورزی کی۔ یہ عوام کو پاگل بنانے کی کوشش تھی، ایک شخص کی انا پورے پاکستان سے بڑھ کر ہے۔

https://twitter.com/x/status/1510563614695964673
تجزیہ کار انور لودھی نے کہا کہ سیاست کو ایک طرف رکھیں غیر ملکی طاقت ہار گئی آج پاکستان جیت گیا۔

https://twitter.com/x/status/1510520884989427713
 

miafridi

Prime Minister (20k+ posts)
Lifafa Journalist's like Hamid Mir, Saleem Safi, Kamran Shahid, Ghareeda Farooqui, Asma Shirazi, Mubasher Luqman, etc pain is really visible.