منشیات بلوچستان سےکراچی تک کیسے پہنچتی ہے؟گرفتارکارندے کےتہلکہ خیز انکشافات

3%DA%A9%D8%A7%D8%B1%D8%A7%DA%86%DB%8C%D9%85%D9%86%D8%B4%DB%8C%D8%A7%D8%B1.jpg

کراچی میں سچل تھانے کی حدود سے گرفتار منشیات فروش عرفان کے اہم انکشافات پرمبنی بیان سامنے آگیا ، ملزم نے بتایا کہ وہ خادم گوٹھ کا رہنے والا ہے اور پیشے کے اعتبار سے رکشہ ڈرائیور ہے۔ جسے معمار گوٹھ میں منشیات فروش نے روپوں کا لالچ دیکر گروہ میں شامل کیا تھا۔

اے آر وائے کے مطابق گرفتار منشیات فروش عرفان نے بتایا کہ کوئٹہ سے کراچی آنے والے کاروں میں چرس چھپا کر لائی جاتی ہے، کار میں باقاعدہ ایک فیملی بھی ہوتی ہے۔ گروہ نے کوئٹہ پشین اورکراچی میں مکینک ملازم رکھے ہوئے ہیں۔

عرفان کا کہنا ہے کہ اسے کوئٹہ سے کراچی آنے والے کاریں ڈی اسمبل کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے، وہ فی کار ڈی اسمبل کرنے کے 25 ہزار لیا کرتا تھا۔ ملزم نے بتایا کہ دو گھنٹے میں پوری کار کھول کر واپس اسمبل کر دیتا ہوں۔

https://twitter.com/x/status/1450003668317650948
عرفان نے بتایا کہ کوئٹہ پشین سے خضدارتک ایک کار تمام چوکیاں کراس کراتی ہے، کار میں باقاعدہ ایک فیملی بھی ساتھ ہوتی ہے، کاریں ناردرن بائی پاس کے گودام میں لائی جاتی ہیں۔ گودام سے پہلے فیملی کو اتار دیا جاتا ہے، کار میں چھپائی گئی کئی من چرس کو باہر نکالا جاتا ہے جہاں سے منشیات کے پیکٹ لینے مختلف پارٹیاں آتی ہیں۔

واضح رہے ہفتے کے روز پولیس کارروائی کے دوران ایک کار سے ڈیڑھ کروڑ مالیت کی7 من چرس برآمد کی تھی، منشیات کوئٹہ سے کراچی تک مختلف علاقوں میں اسمگل کی جانی تھی۔
 

israr0333

Minister (2k+ posts)
Qanoon ka hissa nahi Mila hoga.. Warna sab kuch Bandar bant se hota he.. Pata nahi kab is nasoor se hamari Jan chutay gi.