منی ہائیسٹ : سیزن 5 کا دوسرا حصہ آج کس وقت ریلیز ہوگا؟

mony-hestaa.jpg


نیٹ فلکس سیریز منی ہائیسٹ کے سیزن 5 کا دوسرا اور آخری حصہ آج دنیا بھر آج میں ریلیز کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق منی ہائیسٹ کے سیزن 5 کا دوسرا حصہ آج پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بج کر 45 منٹ پر جاری کیا جائے گا ، جس کا انتظار پوری دنیا کے شائقین کر رہے ہیں اور پرجوش ہیں ۔

منی ہائسٹ معروف اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس کی تاریخ میں سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ہسپانوی زبان میں بننے والی سیریز تھی لیکن حال ہی میں کورین سیریز سکوئیڈ گیم نے اس سے یہ اعزاز چھین لیا ہے۔


یاد رہے کہ پانچویں سیزن کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا تھا جس کا پہلا حصہ 3ستمبر کو ریلیز کیا گیا تھا جب کہ دوسرا حصہ آج ریلیز کیا جا رہا ہے۔

اس سے پہلے دکھایا گیا تھا کہ ڈرامے کے مرکزی کردار پروفیسر کو سیئرا جو کہ پولیس افسر ہوتی ہے گرفتار کر لیتی ہے جبکہ گینگ کے لوگوں کو گرفتار کرنے کیلئے فوج حملہ کر دیتی ہے جس کے نتیجے میں ٹوکیو جان سے چلی جاتی ہے۔