موبائل فون صارفین کیلئے اچھی خبر،پی ٹی اے نے فون کال سستی کر دی

3callsasti.jpg

پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے آئندہ سال سے موبائل فون کالز سستی ہونے کا اعلان کر دیا، ایک نیٹ ورک سے دوسرے نیٹ ورک پر چارجز میں 20 پیسے کمی کردی گئی۔

پی ٹی اے نے اس ضمن میں اعلامیہ بھی جاری کر دیا ہے، اعلامیے کے مطابق صارفین سے اب فی منٹ کالز پر 50پیسے چارجزوصول کئے جائیں گےجبکہ آؤٹ گوئنگ کال صفر اعشاریہ 70 پیسے سے کم کرکے صفراعشاریہ 50 پیسے فی منٹ کردی ہے۔ پی ٹی اے کےمطابق یکم جنوری 2022 سے موبائل ٹرمینیشن ریٹ 0.70 روپے فی منٹ سے کم کر کے 0.50 روپے فی منٹ کردیاجائے گا۔

https://twitter.com/x/status/1464180957880147971
ایم ٹی آر میں کمی ٹیلی کام انڈسٹری کے ساتھ مکمل مشاورت کے بعد کی گئی ہے، ایم ٹی آر میں کمی سے صارفین مفت منٹ آف نیٹ بنڈلز جیسی مزید مسابقتی اور جدید پیشکشوں سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

اعلامیے میں مزید بتایا گیا ہے کہ پی ٹی اے کی جانب سے اٹھائے گئے اس اقدام کے باعث چھوٹے آپریٹرز کو بڑے آپریٹرز کو کی جانے والی ادائیگیوں میں بھی فائدہ ہوگا۔

جولائی 2021 میں پی ٹی اے کی جانب سے مشاورتی مقالہ جاری کیا تھا جس کے مطابق پاکستان میں موجودہ ایم ٹی آر خطے میں رائج ایم ٹی آرز کے بینچ مارکنگ نتائج سے زیادہ ہے۔ ٹیلی کام آپریٹرزکی طرف سے موجودہ ٹرمینیشن ریٹس پر نظرثانی کی درخواستیں موصول ہوئیں تھیں جن کو مد نظر رکھتے ہوئے مقامی،طویل اور بین الاقوامی کالز کے لیے ایم ٹی آر کا تعین کیا گیا۔

پی ٹی اے نے اعلامیے میں آئندہ سال میں عائد کی جانے والے کال ریٹس کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا ہے کہ جنوری سے جون 2022 تک ایم ٹی آر 0.50 روپے فی منٹ ہوں گے۔ جولائی 2022 سے جون 2023 تک ایم ٹی آر 0.40 روپے فی منٹ ہونگے جبکہ جولائی 2023 کے بعد ایم ٹی آر 0.30 روپے فی منٹ ہوں گے۔