موجودہ حکومت اپنے ساتھ ساتھ اتحادیوں کو بھی خراب کررہی ہے،اعتزاز احسن

aitzahn11121.jpg

سینئر قانون دان اور رہنما پیپلزپارٹی اعتزا ز احسن نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت ن لیگ کی ہی ہے مگر ان کی پالیسیوں کی وجہ سے اتحادی جماعتیں بھی خراب ہورہی ہیں۔

جی این این کے پروگرام ویو پوائنٹ میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ وزارت داخلہ آدھی حکومت ہے اورآدھی حکومت وزارت خزانہ ہے یہ دونوں وزارتیں ن لیگ کے پاس ہیں ، اس لیے یہ حکومت تو ن لیگ کی ہے، مگر سننے میں آیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کو پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کی خبر اگلے دن ہوئی ہے، کہا جارہا ہے کہ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل وزیراعظم سے بھی کچھ پوچھنا ضروری نہیں سمجھتے ، ایسی پالیسیوں سے یہ حکومت اتحادیوں کو بھی خراب کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی تو ایک عوامی جماعت ہے اور اس کا مزاج نہیں ہے کہ اتنے ٹیکسز عائد کیے جائیں، یہ تو ریلیف ، روزگار دینے والی جماعت ہے، ن لیگ کی حکومت کاروباری طبقے کو خوش کرنے کی کوشش کرتی ہے جبکہ پیپلزپارٹی مڈل کلاس ، لوئر مڈل کلاس اور کمزور طبقے کو ریلیف دینے کی کوشش کرتی ہے، غریبوں کیلئے ریلیف پروگرام بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی سوچ پیپلزپارٹی نے دی بعد میں احساس پروگرام اور دیگر ناموں سے اس منصوبے کی نقل کی جاتی رہی۔

اعتزاز احسن نے کہا کہ عوام پر اتنا بوجھ ڈالنے پر مجھے تشویش ہے ، یہ ہماری جماعت کے مزاج کے خلاف ہے، ایک ہفتے میں پیٹرول کی قیمت میں 60 روپے اضافہ، بجلی مہنگی اور مجھے یقین ہے کہ یہ گیس کی قیمتوں میں بھی اضافہ کریں گے۔

سینئر سیاستدان نے کہا کہ اتنی مہنگائی کے باوجود جو ووٹ بینک ن لیگ کا جی ٹی روڈ پر ہے وہ متاثر نہیں ہوگا، کیونکہ انہوں نے ایک جنگل کی آبیاری کی ہے، 5 ججز کو ریٹائرمنٹ کے بعد سینیٹ میں لے آئے ہیں، ایک کو پی سی بی کا چیئرمین بناد یا ہے، ایک کو صدر بنادیا، دوسرے کو بھی صدر بنانا چاہتے تھے مگر وہ آصف زرداری سےالیکشن ہار گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں نے پوری قانونی تاریخ میں ایسا واقعہ نہیں دیکھا کہ کسی مجرم کو ملک سے باہر جانے کی اجازت بھی ملی ہو اور وہ مجرم باہر جاکر متعدد بار نظر بھی آیا ہو، ہم نے کبھی یہ بھی نہیں سنا تھا کہ ایک مفرور سلمان کسی سرکاری وفد کے ہمراہ آفیشل ڈنرز میں شامل ہو۔
 

atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
عوام حکومت اور اتحادیوں دنوں کو نہیں بھولیں گے
 

Nice2MU

President (40k+ posts)
نیوٹرل بیشرم حرامخوروں کیطرف سے نونیوں اور اتحادی چوروں کو بتا دیا گیا ہے کہ ان سب کو وہ الیکشن جتوا دینگے اسلیے وہ بے فکر رہیں۔

اسلیے اعتزاز صاحب اتحادیوں کی فکر چھوڑے ورنہ اتحادیوں کو حکومت کیساتھ کسی نے زبردستی نہیں باندھا ۔۔