مودی کی تصویر کے خلاف بھارتی شہری درخواست لے کر عدالت پہنچ گیا

5%D9%85%DB%81%D8%AF%DB%8C%D9%BE%DB%8C%DA%86.jpg

کورونا وباء سے بچاؤ کی ویکسینیشن کے سرٹیفکیٹ پر مودی کی تصویر کے خلاف بھارتی شہری نے عدالت سے رجوع کر لیا، شہری نے نیا سرٹیفکیٹ جاری کرنے کی بھی درخواست کر دی۔

بی بی سی نیوز کے مطابق بھارتی شہری پیٹر ایم نے کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی تصویر کے خلاف کیرالہ کی عدالت میں درخواست دائر کردی۔62 سالہ بھارتی شہری نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ حکومت کی جانب سے جاری شدہ ویکسینیشن سرٹیفکیٹ پر مودی کی تصویر شہریوں کے نجی معاملات میں مداخلت ہے جو ایک غیر آئینی عمل ہے۔

9F77AC11-2CB6-4921-8340-A6795E7DAA87_6048959326cca.jpg


بھارتی شہری، جو کہ بھارتی شہری اپوزیشن جماعت کانگریس کا رکن ہے، نے درخواست میں وزیراعظم نریندر مودی سے درخواست کی ہے کہ وہ ویکسینیشن سرٹیفکیٹ پر اپنی تصویر کی پرنٹنگ کا سلسلہ فوری بند کریں۔

_121114851_gettyimages-1233169399-594x594.jpg


بھارتی شہری کا کہنا تھا کہ نریندر مودی کوئی پہلے وزیراعظم نہیں اور نہ ہی کورونا کے خلاف ویکسینیشن بھارت کی پہلی ویکسینیشن مہم ہے کس کو ایک ون مین شو کی طرح دکھایا جارہا ہے جو وزیراعظم کی جانب سے پراپیگنڈا کے لئے استعمال کیا جارہا ہے۔

بھارتی شہری نے پر مودی کی تصویر کے بغیر نیا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ جاری کرنے کی درخواست کردی۔