موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کا بھارتی منصوبہ پاکستان نے' مذاق' قرار دے دیا

nfc.jpg


بھارت کے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے منصوبے پر پاکستان کا ردعمل سامنے آگیا، پاکستان نے منصوبے کو مذاق قرار دے دیا،اے آر وائی نیوز کے مطابق اقوام متحدہ کے زیر اہتمام کلائمٹ چینج سربراہی کانفرنس ہوا، جس میں وزیراعظم کے معاون خصوصی امین اسلم نے زبردست اور موسمیاتی تبدیلی سے متعلق بھارتی وزیر اعظم مودی کے پلان 2070 پر بھرپور تبصرہ کیا۔

ملک امین اسلم نے کہا کہ مودی کا2070پلان کلائمیٹ چینج کےساتھ کسی یہودہ مذاق سے کم نہیں، کیونکہ بھارت خطےمیں آلودگی پھیلانےوالابڑاملک ہے،بھارت کوموسمیاتی چیلنجزسے نمٹنےکیلئےذمہ داری پوری کرنی ہوگی،پاکستان موسمیاتی چیلنجزمیں اپنی حیثیت سےزیادہ کرداراداکررہاہے،کلین انرجی، ماحولیات پرسرمایہ کاری وزیراعظم کاکلائمیٹ چینج ویژن ہے۔

https://twitter.com/x/status/1458137980011368452
ملک امین اسلم نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ پاکستان1فیصدسےبھی کم زہریلی گیس کااخراج کرتاہے،پاکستان کےپاس آئندہ 10سال کامربوط پلان موجودہے،مودی بھارت کا2070تک کامضحکہ خیزپلان پیش کررہےہیں، وقت آگیا،ماحولیاتی تبدیلی کیساتھ مذاق بندکیاجائے،10 سال میں پاکستان کو گرین ڈیولپمنٹ کے لیے 100 ارب درکار ہے،مطلوبہ رقم ملی تو امیشنز 50 فیصد تک کم کرکے دکھائیں گے۔

ملک امین اسلم نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نےگرین لیڈرشپ،ویژن کیساتھ دنیاکوراستہ دکھایا، ماحول کےساتھ جنگ بندکرکےسب کواپناراستہ بدلناہوگا،کانفرنس کے دوران ملک امین اسلم کی امریکی صدر جوبائیڈن سے سائیڈ لائن ملاقات بھی ہوئی تھی۔

 
Last edited by a moderator: