مولوی طارق مسعود سے میرا سوال

Khair Andesh

Chief Minister (5k+ posts)
مولوی صاحب۔۔ آپ کو اتنی بات سمجھ میں نہیں آتی کہ ہر سوچنے سمجھنے والا ذی شعور فرد اپنی ذات پر اختیار کا حق رکھتا ہے۔ کسی دوسرے کو حق نہیں کہ اس کی ذات کے حوالے سےفیصلے لے۔

یہ بھی انتہائی پچگانہ بات ہے۔۔ دن رات ہم ایسے حالات سے دوچار ہوتے جن میں، کوئی دوسرا ہمارے بارے میں فیصلہ کر رہا ہوتا ہے۔شادی میں کتنی ڈشیں ہوں گی، شادی کی تقریب کتنے بجے ختم ہو گی،ٹریفک کے وقت کتنی سپیڈ رکھنی ہے، خود کشی کر سکتے ہیں یا نہیں۔اگر ڈریس کوڈ ہو تو نہ چاہتے ہوئے بھی پابندی کرنی پڑتی ہے۔ وغیرہ وغیرہ۔ تو اگر انسای قانون کو لاگو کیا جا سکتا ہے تو خدا جو اس کائینات کا خالق ہے، اس کی بات کیوں نہ مانی جائے، یا اس کی بات پر عمل ہو۔