موٹرسائیکل مینوفیکچرر اٹلس ہنڈا نے ایک بار پھر قیمتوں میں اضافہ کر دیا

honda-bikes.jpg


اٹلس ہنڈا جو کہ پاکستان کے بڑے موٹرسائیکل مینوفیکچرر کے طور پر جانا جاتا ہے اس نے رواں سال میں پھر سے اپنی موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ اس اضافے کی وجہ ممکنہ طور پر سپلیمنٹری فنانس بل 2021 میں لگنے والے نئے ٹیکسز ہیں جن کے بعد کمپنی نے موٹرسائیکل کی قیمتیں بڑھا دیا ہیں نئی قیمتوں کا اطلاق یکم فروری سے ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق کمپنی نے نئی قیمتوں کے حوالے سے ایک باقاعدہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا ہے جس کے بعد اس کا سب سے عام چلنے والا ویرینٹ سی ڈی70 ہے جس کی قیمت اب 97ہزار 900 روپے ہو گئی ہے، اس موٹرسائیکل کی قیمت میں 15ہزار 288 روپے سیلز ٹیکس ہے جبکہ یونٹ پرائس 82 ہزار 611 روپے ہے۔

اس کے بعد سی ڈی 70 ڈریم کی قیمت اضافے کے بعد ایک لاکھ 4 ہزار 500 روپے ہو گئی ہے، پرائڈر ایک لاکھ 33 ہزار 500 میں ملے گا جب کہ سی جی 125 کی قیمت ایک لاکھ 56ہزار 900 روپے ہو گئی ہے۔

honda a.png


کمپنی کے 125سی سی موٹرسائیکل کے دوسرے ویرینٹ سی جی 125ایس کی قیمت ایک لاکھ 88ہزار روپے ہو گئی ہے جب کہ سی بی 125ایف کی قیمت 2لاکھ 23 ہزار 500پر پہنچ گئی ہے۔

اٹلس ہنڈا کے پاکستان میں چلنے والے سب سے طاقتور انجن کے حامل 150سی سی (سی بی 150ایف) کی سرخ اور کالے رنگ کی قیمت 2لاکھ 81 ہزار500 ہو گئی ہے۔

جب کہ اسی ویرینٹ میں سلور رنگ کی موٹرسائیکل کی قیمت 2لاکھ85 ہزار 500 ہو گئی ہے۔ اس طرح موٹرسائیکلوں پر 17فیصد سیلز ٹیکس بالترتیب 15 ہزار سے لیکر 44ہزار تک بڑھ گیا ہے جس کے بعد کمپنی نے نئی قیمتیں جاری کر دی ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال بھی اٹلس ہنڈا نے اپنی موٹرسائیکلوں کی قیمت میں ایک سال کے دوران متعدد بار اضافہ کیا تھا تاہم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس کے باوجود کمپنی کی سیلز میں اضافہ ہوا تھا جبکہ چائنہ کی موٹرسائیکل بنانے والی کمپنیوں کی مانگ میں کمی ہوئی تھی۔