موٹروے پر خوفناک حادثہ: 20 مسافر جاں بحق،6 کی حالت تشویشناک

Asad Mujtaba

Chief Minister (5k+ posts)
https://twitter.com/x/status/1559362249160105984
موٹروے ایم فائیو پر بہاولپور کے قریب لاہور سے کراچی آنے والی سلیپر بس میں ٹینکر سے تصادم کے بعد آگ لگ گئی۔ آخری اطلاعات تک حادثے میں کم از کم 20 افراد جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہوگئے۔

حادثے کے مقام پر موٹروے ایم فائیو کئی گھنٹے بند رہی۔ موٹروے حکام کے مطابق ملتان سکھر موٹروے پر ڈائیو سلیپر بس تیز رفتاری کے دوران ایک آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق تصادم کے نتیجے میں آئل ٹینکر اور بس کو آگ لگ گئی۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس کے افسران فوری موقع پر پہنچ گئے۔ مقامی پولیس اور ریسکیو 1122 کی ٹیمیں بھی موقع پر موجود تھیں۔

ترجمان کے مطابق آگ اس قدر شدید اور خوفناک تھی کہ دور سے دکھائی دے رہی تھی۔ جلتی ہوئی گاڑیوں سے بیشتر مسافروں کو زندہ نکالا گیا اور انہیں فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

ترجمان کا مزید بتانا تھا کہ امدادی ٹیموں کو آگ بجھانے میں کئی گھنٹے لگے۔ آئی جی خالد محمود کی ہدایات پر موٹروے پولیس نے ایمرجنسی کراسسز سنٹر بنادیا۔ ہنگامی کارروائی کے دوران ڈی آئی جی شاہد جواد موقع پر موجود تھے۔

موٹروے پولیس نے جلتی بس سے 9 مسافروں کو باحفاظت نکال لیا تھا۔ پولیس نے لاشوں اور زخمیوں کو نزدیک کے اسپتال پہنچایا۔

لاہور سے رپورٹس کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی بس 2009 ماڈل کی تھی جو ڈائیوو کمپنی کے تحت چلتی تھی۔ سلیپر بس لاہور سے کراچی کیلئے رات 9 بجے روانہ ہوئی۔

Last edited by a moderator:

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)

إِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ

الله ﷻ تمام مرحومین کی خطائیں معاف کرے اور اپنے فضل و کرم سے تمام افراد کی مغفرت فرمائے اور انکے لواحقین کو صبر دے . الله ﷻ تمام زخمیوں کو جلد صحتِ کاملہ عطا فرماۓ . آمین، ثمہ آمین
 
Zainsha

Chief Minister (5k+ posts)

إِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ

الله ﷻ تمام مرحومین کی خطائیں معاف کرے اور اپنے فضل و کرم سے تمام افراد کی مغفرت فرمائے اور انکے لواحقین کو صبر دے . الله ﷻ تمام زخمیوں کو جلد صحتِ کاملہ عطا فرماۓ . آمین، ثمہ آمین
Ameen
 
Champion 01

آمین۔
 
Shahid Abassi

Chief Minister (5k+ posts)
سنا ہے ڈرائیور کو نیند آگئی تھی۔ ایسے حادثات کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ بسوں اور ٹرکوں کے ڈرائیور ڈبل شفٹ پر کام کر رہے ہوتے ہیں اور ریسٹ نہی کرتے۔ تمام تقی یافتہ ممالک میں اس بارے قوانین رائج ہیں کہ بسوں اور ٹرکوں کے ڈرائیور زیادہ سے زیادہ کتنے گھنٹے ڈرائیوو کر سکتے ہین۔ بسوں اور ٹرکوں کی رفتار بھی متعین ہے۔ لیکن ہمارے ہاں انی پئی ہوئی اے۔
انا للہ و انا علیہ راجعون۔ اللہ سب کی مغفرت کرے۔​