موٹر سائیکل بھی عوام کی پہنچ سے دور ہو گئے،اٹلس ہنڈاکی قیمتوں میں بڑا اضافہ

15motrcycebhidorhofay.jpg

اٹلس ہنڈا کمپنی نے موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ گاڑیوں کے بعد موٹرسائیکلیں بھی غریب شہریوں کی پہنچ سے دور ہو گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اٹلس ہنڈا کمپنی نے موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ گاڑیوں کے بعد موٹرسائیکلیں بھی غریب شہریوں کی پہنچ سے دور ہو گئی ہیں۔ ہنڈا اٹلس کے گاڑیوں کے بعد موٹرسائیکلوں کی قیمت بڑھنے کے بعد ہنڈا سی ڈی 70 اب 5 ہزار روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 16 ہزار 500 روپے کی ہو گئی ہے۔

پاکستان میں سب سے زیادہ پسند کی جانے والی موٹر سائیکل اٹلس ہنڈا سی ڈی ڈریم 70 اب 5 ہزار روپے اضافے کے بعد اس کی نئی قیمت 1 لاکھ 24 ہزار روپے مقرر کی گئی۔ اٹلس ہنڈا پرائیڈر 100 سی سی موٹرسائیکل کی قیمت میں بھی 5 ہزار روپے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 1 لاکھ 55 ہزار روپے ہو گئی ہے۔ نوجوانوں کی پسندیدہ موٹرسائیکل اٹلس ہنڈا سی جی 125 سی سی کو 3400 روپے مہنگا کر دیا گیا ہے جس کی قیمت اب 1 لاکھ 79 ہزار 900 روپے ہو گئی ہے۔

FZD9ke2XEAA5mlm


اٹلس ہنڈا سی جی 125 کے سپیشل ایڈیشن کو 3400 روپے مہنگا کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 2 لاکھ 10 ہزار 900 روپے ہو گئی ہے۔ اٹلس ہنڈا سی بی 125 ایف کی قیمت میں 10 ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا ہے اب اس کی قیمت 2 لاکھ 73 ہزار 900 روپے ہو گئی ہے جبکہ اٹلس ہنڈا سی بی 150 ایف کی قیمت میں 15000 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی قیمت اب 3 لاکھ 38 ہزار 900 روپے ہو گئی ہے۔

اٹلس ہنڈا سی بی ایف سلور کی قیمت میں بھی 15 ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد اب اس کی قیمت 3 لاکھ 42 ہزار 900 روپے ہو گئی ہے۔ پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے موٹر سائیکلوں کی فروخت بڑھی تھی اور بہت سے ایسے لوگ جو پہلے گاڑیاں استعمال کرتے تھے، پیٹرول مہنگا ہونے کے بعد وہ گاڑیاں ترک کرکے موٹرسائیکل کو اپنی سواری بنا رہے تھے لیکن ابھی گزشتہ ماہ بھی موٹرسائیکلوں کی قیمتوں بڑھی تھیں اب پھر قیمتیں بڑھنے سے عوام کی پریشانیوں میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔