مہمند میں فرنٹیئر کور نارتھ کی جانب سے فری ڈیجیٹل مارکیٹنگ ٹریننگ کاانعقاد

Whats-App-Image-2022-03-19-at-6-09-21-PM.jpg


خیبر پختونخواہ کےضلع مہمند میں فرنٹیئر کور نارتھ کی جانب سے دو روزہ فری ڈیجیٹل مارکیٹنگ ٹریننگ کا انعقاد کیا گیا۔

فری ٹریننگ میں ضلع مہمند کے نوجوانوں کو سوشل میڈیا کے استعمال کے طریقہ کار, فیس بک اور انسٹاگرام مارکیٹنگ, سوشل میڈیا ڈیزائننگ, ویڈیو ایڈیٹنگ اور فری لانسنگ کی ٹریننگ دی گئی۔

دو روزہ فری ٹریننگ میں بڑی تعداد میں ضلع مہمند کے نوجوانوں نے حصہ لیا. ٹریننگ میں حصہ لینے والے نوجوانوں نے فرنٹیئر کور نارتھ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی ٹریننگ سے علاقے کے نوجوان اپنے لئے روزگار کے ذرائع بآسانی پیدا کر سکتے ہیں۔

Whats-App-Image-2022-03-19-at-6-09-20-PM.jpg


انہوں نے مطالبہ کیا کہ مستقبل میں اسطرح کی ٹریننگ کا انعقاد جاری رکھا جائے تاکہ نوجوان اس سے مستفید ہو سکیں۔
 
Advertisement
Sponsored Link