مہنگائی سے تنگ عوام کیلئے بُری خبر، پیٹرول کے بعد بجلی مہنگی کر دی گئی

shehbaz-sharif-elec-bijli.jpg


نیپرا ( نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی) نے بجلی کی قیمت میں 3 روپے 99 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق نیپرا میں بجلی کی قیمت میں 4 روپے5 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے اپریل کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کیلئے درخواست دیتے ہوئے کہا گزشتہ ماہ 12 ارب55 کروڑ یونٹ بجلی پیدا ہوئی، جس کی مجموعی لاگت 133 ارب روپے رہی۔


سی پی پی اے نے مزید کہا کہ ڈیزل سے 27 روپے فی یونٹ، فرنس آئل سے 28، ایل این جی سے 16، کوئلے سے 14 روپے فی یونٹ بجلی پیدا ہوئی۔ جب کہ 31 روپے فی یونٹ بجلی لائن لاسز کی نذر ہوئی۔

نیپرا نے فی یونٹ بجلی 4روپے پانچ پیسے مہنگی کرنے کی درخواست کی۔ جس پر ممبر نیپرا سندھ رفیق شیخ نے کہا کہ 33 گیس پاور پلانٹس میرٹ آرڈر میں سر فہرست ہیں، لیکن جب دو اڑھائی سال سے گیس نہیں مل رہی تو یہ سرفہرست کیوں ہیں؟

نیپرا نے میرٹ آرڈر کی لسٹ درست کرنے کی ہدایت کی اور اس کے ساتھ ہی بجلی کی قیمت میں 3 روپے 99 پیسے فی یونٹ اضافے کی بھی منظوری دے دی، جس کے نتیجے میں صارفین پر 51 ارب روپے سے زائد کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

واضح رہے کہ اس فیصلے کا اطلاق کے الیکٹرک کے علاوہ بجلی کی تمام تقسیم کار کمپنیوں پر ہوگا۔
 

Phoebusrex

Senator (1k+ posts)
LO ji.. 10 Rupay + 4 Rupay

Iss Ahal aur tajarbakaar hakumat nay 50 dino mein 14 Rupay per Unit ka izaafa ker diya hai...
Just of record.. Nahin to iss mulk kay ba akhtiyar halqon ko zara bhi faraq nahin parta aisi khabron say...
Laanat imported hukoomat aur cherry blossom per..
 

AbbuJee

Chief Minister (5k+ posts)
سلیم صافی کیا مر گیا ہے؟ ابھی تک اسکا کوئی بیان نہیں آیا مہنگائی پر؟