مہنگائی سے تنگ ماں کی دلخراش ویڈیو پر مفتاح اسماعیل کا ردعمل

mifta-ismail-bill-woman-karachi-inf.jpg


مہنگائی سے تنگ ماں نے ایک ویڈیو کے ذریعےاپنے مسائل حکومت تک پہنچانے کی کوشش کی، جس کی ویڈیو سوشل میڈہا پر وائرل ہوئی، ویڈیو پر ہر کوئی دکھی ہوگیا۔

سینئر صحافی و تجزیہ کار حامد میر نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی مہنگائی سے پریشان ماں کی ویڈیو وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو بھیجی تھی۔

اپنے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں حامد میر نے مفتاح اسماعیل کا ویڈیو پر ردعمل سنوایا،مفتاح اسماعیل نے کہا ہماری بہن کی یہ تکلیف بے شک دلخراش ہے لیکن سچ بات یہ ہے کہ ان کا بل جون کا ہے اور جون میں حکومت نے کوئی بجلی کی قیمت نہیں بڑھائی، جولائی کے آخر میں بجلی کا ریٹ بڑھا تھا۔


وزیر خزانہ نے کہا تھا کہ بہن نے یہ بھی کہا ہے کہ بچے کی ایپی لیپسی کی دوائی مہنگی ہوگئی ہے تو بھئی ہمارے آنے کے بعد کوئی بھی دوائی ایک روپے مہنگی نہیں ہوئی۔

انہوں نے کہا سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے جنوری میں دوائیوں پر سیلز ٹیکس ڈال دیا تھا،ہم نے اسے ختم کرکے ایک فیصد کیا اور اب اسے بھی ختم کیا جارہا ہے،میری بہن کی دوائی بھی مہنگی نہیں ہوئی ہے۔

مفتاح اسماعیل نے مزید دلیل دیتے ہوئے کہا کہ مزید اشیا ضرور مہنگی ہوئی ہیں، ان کی باتیں دلخراش ہیں لیکن سری لنکا میں خواتین تین تین دن تک گیس سلنڈر کے لیے لائن میں کھڑی رہتی ہیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ سری لنکا میں 10 دن تک لوگ پیٹرول کی لائن میں کھڑے رہتے ہیں،اگر ہم یہ اشیاء مہنگی نہ کرتے تو ہمارا حال بھی سری لنکا جیسا ہوجاتا، یہ ہمارا ملک ہے اور اسے ہم نے بچانا تھا،وزیرخزانہ نے خاتون کی دکھ بھری کہانی پر دلائل کے ساتھ اپنا دفاع کیا۔
 

atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
مفتاح کے مطابق بہن مغالطوں کا شکار ہے. اسے اپنے سے کم تر بہنوں کی صورتحال دیکھ کر اللہ کا شکر ادا کرنا چاہے کے​