مہنگائی کی شرح ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

11inflationshehbidarshumaria.jpg

اسلام آباد (ویب ڈیسک) گزشتہ ماہ میں مہنگائی کی شرح 21.3 فیصد ریکارڈ کی گئی جس کے بعد پاکستان میں مہنگائی کی شرح تاریخ کی بلند ترین سطح پرپہنچ گئی۔ شہری علاقوں میں مہنگائی کی شرح میں 19.8 فیصد اور دیہی علاقوں میں 23.6 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔

کے مطابق مہنگائی کے حوالے سے وفاقی ادارہ شماریات نے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں جس کے مطابق جون 2022 میں مہنگائی کی شرح اکیس اعشاریہ تین فیصد پر پہنچ گئی ہے۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال کی نسبت مہنگائی میں13.8 فیصد کا اضافہ ہوا۔ شہری علاقوں میں مہنگائی کی شرح میں 19.8 فیصد اور دیہی علاقوں میں 23.6 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ ایک سال میں پیاز کی قیمت میں 175فیصد اضافہ، ٹماٹر 149 اورخوردنی تیل وگھی 88فیصد مہنگے ہوئے جبکہ دال مسور 74، چنے 65، پھل 41 اورچکن 34 فیصد، گندم 30، سبزیاں 27، دال چنا 27 فیصد مہنگی ہوئی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پٹرول کی قیمت 99.44 فیصد، بجلی کے چارجز 35، لیکوڈ ہائیڈرو کاربن 63 فیصد مہنگے جبکہ ایک سال میں دال مونگ 15فیصد، چینی 10 اورگڑ ایک فیصد سستا ہوا۔

مزید برآں حکومت نے گزشتہ رات ایک بار پھر پٹرولیم کی قیمت میں پیٹرول پر پیٹرولیم لیوی 10 روپے فی لیٹر عائد کر دی ہے جبکہ مٹی کے تیل، ڈیزل اور لائٹ ڈیزل پر 5، 5 روپے پیٹرولیم لیوی عائد کی گئی ہے جس کی وجہ سے آنے والے دنوں میں مزید مہنگائی بڑھنے کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔

اس حوالے سے سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت سے معیشت سنبھالی نہیں جا رہی، اس سارے بحران کا واحد حل فوری اور شفاف الیکشن ہیں۔
 
hello

Chief Minister (5k+ posts)

ہنستا بستا پاکستان صرف چند دنوں میں تباہی کنارے پر
تاریخ میں اس کی مثال دی جائے گی مورخ لکھے گا صرف 2 ماہ میں اچھا بھلا ملک تباہ ہو گیا صرف دو ماہ یعنی 60 دن پہلے دنیا بھر سے پاکستان کی معشیت کے متعلق مثبت اشارے آ رہے تھے ایکسپورٹ آئے دن بھر رہی تھی کارخانے فیکٹریاں چل پڑی تھی دنیا کے دوسرے ملکوں میں رہنے والے پاکستانی ان ملکوں کے سٹوروں سے تصویریں بھیج رہے تھے کہ دیکھو یہاں پاکستانی ٹکسٹائل کی چیزیں بک رہی ہیں کئیوں کی آنکھوں میں فرط جزبات سے انسو ہوتے تھے کہ ہمیں دیکھ کر خوشی ہو رہی ہے کہ ان چیزوں پر میڈ ان پاکستان لکھا ہے ہمارا ملک ترقی کر رہا ہے لہذا پاکستانی عوام صبر کرو کسی دھوکے میں نہ آنا ہم نے کئی دہائیوں بعد یہ منظر دیکھے ہیں ملکی خزانے مین اضافہ ہو رہا تھا اورسیز اتنا پیسہ پاکستان بھیج رہے تھے جو ہر سال ہر ماہ ایک نیا ریکارڈ بن رہا تھا طرح طرح کے عوام دوست فلاحی منصوبوں کے افتتاح ہو رہے تھے ریکارڈ ٹیکس اکٹھا ہو رہا تھا ایوب دور کے بعد پہلی مرتبہ دس ڈیم بننے لگے تھے کڑورں بلکہ اب تو اربوں کی تعداد میں درخت لگ رہے تھے دنیا تسلیم کررہی تھی پاکستان ماحول دوست پالیسی کی تعریفیں ہو رہی تھی اسے دنیا بھر میں انقلاب کہا جارہا تھا بلکہ پاکستان کو دنیا بھر لیڈ کرنے کی دعوتیں مل رہی تھی لاکھوں لاکھ غریب ضرورت مند دس دس لاکھ میں گورنمنٹ کے جاری کردہ صحت کارڈ سے بڑے بڑے مہنگے ہسپتالوں میں علاج کروا رہے تھے بغیر کرپشن ہزاروں کلومیٹر سڑکیں بن رہی تھی جو ایک ریکارڈ تھا پاکستان میں نوکیا جیسی کئی کمپنیز موبائیل مینو فیکچر کرنے لگی تھی کئی کئی پناہ گاہیں مزدوروں غریبوں کے لیے بن رہی تھی پاکستان کی معشیت پٹری پر آ گئی تھی لورڈشیٹنگ ایک گزارا خواب بن گیا تھا
لیکن ان چوروں لٹیروں کے آتے ہی ملکی خزانہ لٹنے لگا 22 ارب ڈالر تنکا تنکا جمع کرکے عمران خان ملکی خزانہ چھوڑ کر گیا تھا چند دنوں میں 9 ارب ڈالر رہ گیا معاشی اشارے بڑی تیزی سے گرنے لگے انڈسٹری بند ہونا شروع ہو گئی جو بڑی مشکل سے دوبارہ چلی تھی غریبوں کو روزگار ملا تھا وہ اب خواب بننے لگا سرمایہ دار چیخ اٹھے کسان تک پریشان ہو گئے کرونا میں بھی اتنی تباہی نہیں آئی تھی جو اب نظر آ رہی ہے روزانہ روپیہ پٹتا ہے ملکی کرنسی روپیہ کی قدر میں اس طرح کی کمی ہوئی کے ملکی تاریخ کا ریکارڈ بن گیا روزانہ اسٹاک ایکسینج گرتی ہے جو کبھی ایشاء میں ریکارڈ قائم کر رہی تھی اندھیرے لوٹ آئے عید رمضان سحریاں افطاریاں لورڈ شیٹنگ میں گزر گئی جو گزشتہ ساڑھے تین سالوں میں نہیں ہوا وہ ان کے آتے ہی شروع ہو گیا
جون کے مہینے میں گرمی کے موسم میں لوگ گرمی اور مہنگائی میں جلس کر رہ گئے آئے دن بجلی مہنگی آٹا مہنگا گھی مہنگا اور وہ بھی دستیاب نہیں 18 18 گھنٹے کی لورڈشیٹنگ یہ لوگ سعودی عرب ترکی یو اے ای جھتے کے جھتے لے کر گئےانہیں وہاں سے کوئی امداد نہیں ملی قومی خزانے کا کڑورں خرچ کرکے آ گئے
پٹرول ڈیزل کو اتنا مہنگا کیا کہ مہنگائی کا طوفان دستک دینے لگا صرف پندرہ دنوں میں 84 روپے پٹرول مہنگا کر دیا اسی طرح ڈیزل اور یہ سلسہ جاری و ساری ہے ایک دن میں گھی خوردنی آئل میں 215 روپے اضافہ کر دیا سمینٹ کی بوری جو چار پانچ سو پر گھومتی تھی وہ ان کے دو ماہ میں گیارہ بارہ سو پر پہنچ گئی ہر چیز کو مہنگائی کی آگ لگ گئی غریب پسنے لگا روزگار رکنے لگا ملکی معشیت کی تباہی کی پیش گوئیاں ہونےلگی ہر کوئی ملک ڈیفالٹر ہونے کی باتیں کرنے لگا یہ پی ڈی ایم والے ائی ایم ایف کی منتیں کرنے لگے

پی ڈی ایم کے رہنماؤں کے حکومت میں آتے ہی عمران خان کے جمع کیے خزانے سے موجیں شروع ہو گئی بلاول تو مل ہی نہیں رہا جب کا وزیر بنا اس کے انٹرنیشنل دورے ختم ہونے کا نام نہیں لے رہے اسی طرح بھیس بدل کر مولانا ڈیزل بھی کبھی کہیں اور کبھی کہیں نکلا رہتا ہے تین تین پی ایم ہاؤس کیمپ بنا دیے گئے حلف اٹھاتے ہی صحافیوں کو 95 لاکھ کا کھانا کھلا دیا اخبارات کو بڑے مہنگے ایک ایک صفحے کے اشتہارات دینے شروع کردییے وہی پرانی پالیسی کے تحت صحافت کو خریدنے منہ بند رکھنے کے لیے اربوں روپے قومی خزانے سے اشتہاروں کی نظر ہونے لگے صحت کارڈ بند کر دیے لنگر خانے بند کر دیے احسن اقبال جس نے کہا تھا چائے چھوڑ دے اس نے 6 کرور کی خزانے سے گاڑی لی ہے اور لو گ کہتے ہیں خزانے میں زہر کھانے کے پیسے نہیں ہے شوباز جو عوام کو کہتا ہے چار عوام چار بھائی مل کر ایک روٹی کھائے خود عام یہ ہے پی ایم ہاؤس کے سوئمنگ پول پر سات کڑور لگا دیے پارلیمنٹ ہاؤس کے فنڈ 5 ارب کا اضافہ کیا گیا یعنی اراکین کی خوب عیاشیاں ہوں گی گویا لوٹ مار کی ایک دور لگ گئی لاقانونیت کا ایک بازار گرم ہو گیا کوئی کسی کو پوچھنے والا نہیں ان کی غیر مقبولیت کا یہ عالم ہے کہ ان میں سے کوئی اعلانیہ عوام میں عید کی نماز نہیں پڑھ سکا سخت پروٹوکول میں یہ لوگ عوام کے غیظ غضب سے بچ کر نکلتے ہیں
ادھر ایک اتحادی جماعت نے حاجیوں کی خدمت کا بہانہ بنا کر اپنے ڈرائیوروں ملازموں پر مشتمل 200 افراد کو مفت حج کروانے کا قافلہ تیار کر لیا گویا جوتوں دال بٹنے لگی
مریم جیسی مجرمہ جو ضمانت پر رہا ہے وہ پی ایم کے پروٹوکول میں میں گھومنے لگی بجٹ آیا تو وہ بھی عوام کے لیے کوئی رلیف نہیں ہاں ایک من پسند صحافی کی خواہش پر بلیوں کتوں کی غذا سستی کرنے کی کوشش ضرور کی فلم ڈرامہ انڈسٹری کے لیے ٹیکس ضرور معاف کر دیا غریب کے لیے کچھ نہیں کیا اپنے بیانات میں بندروں کی طرح قلابازیاں کھاتے ہیں کبھی کہتے عمران خان کی وجہ سے پٹرول مہنگا ہوا پھر اسی زبان سے کہتے ہیں ائی ایم ایف سے معاہدے کے لیے یہ سب کچھ کر رہے ہیں پھر کہتے ہیں وہ جو عمران خان مہنگے معاہدے کرگیا اس کی وجہ سے مہنگائی ہو رہی ہے بندہ پوچھے اگر یہ سب وہ کر رہا ہے تو تم کیا کر رہے تم کس مرض کی دوا ہو تم نے یہ اس کی کالک اپنے منہ پر کیوں ملی ۔۔۔ پھر کہتے اپنے کپڑے بیچیں گے اور آٹا سستا کرے گے الٹا عوام کے کپڑے اتارنا شروع کر دییےیہ اپنے آپ کو تاجر دوست کہتے تھے اب یہ عالم کہ یہ ساری قوم کو کہہ رہے ہین چائے پینا کم کر دو روٹی کھانا کم کر دو دکانیں وقت سے پہلے بند کر دو سفر کم سے کم کرو
 
Punch77

Voter (50+ posts)
11inflationshehbidarshumaria.jpg

اسلام آباد (ویب ڈیسک) گزشتہ ماہ میں مہنگائی کی شرح 21.3 فیصد ریکارڈ کی گئی جس کے بعد پاکستان میں مہنگائی کی شرح تاریخ کی بلند ترین سطح پرپہنچ گئی۔ شہری علاقوں میں مہنگائی کی شرح میں 19.8 فیصد اور دیہی علاقوں میں 23.6 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔

کے مطابق مہنگائی کے حوالے سے وفاقی ادارہ شماریات نے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں جس کے مطابق جون 2022 میں مہنگائی کی شرح اکیس اعشاریہ تین فیصد پر پہنچ گئی ہے۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال کی نسبت مہنگائی میں13.8 فیصد کا اضافہ ہوا۔ شہری علاقوں میں مہنگائی کی شرح میں 19.8 فیصد اور دیہی علاقوں میں 23.6 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ ایک سال میں پیاز کی قیمت میں 175فیصد اضافہ، ٹماٹر 149 اورخوردنی تیل وگھی 88فیصد مہنگے ہوئے جبکہ دال مسور 74، چنے 65، پھل 41 اورچکن 34 فیصد، گندم 30، سبزیاں 27، دال چنا 27 فیصد مہنگی ہوئی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پٹرول کی قیمت 99.44 فیصد، بجلی کے چارجز 35، لیکوڈ ہائیڈرو کاربن 63 فیصد مہنگے جبکہ ایک سال میں دال مونگ 15فیصد، چینی 10 اورگڑ ایک فیصد سستا ہوا۔

مزید برآں حکومت نے گزشتہ رات ایک بار پھر پٹرولیم کی قیمت میں پیٹرول پر پیٹرولیم لیوی 10 روپے فی لیٹر عائد کر دی ہے جبکہ مٹی کے تیل، ڈیزل اور لائٹ ڈیزل پر 5، 5 روپے پیٹرولیم لیوی عائد کی گئی ہے جس کی وجہ سے آنے والے دنوں میں مزید مہنگائی بڑھنے کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔

اس حوالے سے سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت سے معیشت سنبھالی نہیں جا رہی، اس سارے بحران کا واحد حل فوری اور شفاف الیکشن ہیں۔
This showbaz was dying about six month ago. He had a long list of problem from back ache to cancer. Since he is in the power he stop complaining about it. Whole family is fraud and should be in jail like ordinary criminal.