میانوالی: وفا دار گھوڑی کا مرحوم مالک سے حیرت انگیز لگاؤ

asad.kiyani

Senator (1k+ posts)

میانوالی میں گھوڑی کی اپنے مالک کے ساتھ وفاداری نے سب کو حیران کردیا۔ اس وفا دار جانور کی اپنے مرحوم مالک سے پیار کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جسے دیکھ کر ہر کوئی ششدر رہ گیا۔

موسیٰ خیل کے علاقے میں عادل نامی نوجوان نے گھریلو حالات سے تنگ آکر اپنی جان لے لی تھی، جس کی تدفین کے بعد گھر والوں نے عجیب منظر دیکھا، عادل کی گھوڑی جو اس سے بہت مانوس تھی اور ہمیشہ اس کے ساتھ ساتھ رہتی تھی، موقع ملتے ہی اپنے مالک کی قبر پر جاکر بیٹھ جاتی ہے۔

لواحقین کے مطابق وہ جب بھی گھوڑی کو کھلا چھوڑتے ہیں تو وہ گھوڑی حویلی سے بھاگ کر آنسو بہاتی نوجوان عادل کی قبر پہ پہنچ جاتی ہے۔

وائرل ویڈیو میں بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح وہ اپنے مالک کی قبر کے سرہانے موجود اپنی محبت کا اظہار کررہی ہے۔

Pakistani1947

Chief Minister (5k+ posts)

اس بات پر افسوس کرنا چاہئیے کہ کسی شخص نے حرام موت مرنا پسند کیا خودکشی اسلام میں حرام ہے، بجاۓ اسکے کہ اس کی گھوڑی کا افسانہ بنایا جاۓ

جس نے اسلام کے سوا کسی اور مذہب کی جھوٹ موٹ قسم کھائی تو وہ ویسا ہی ہو جاتا ہے، جس کی اس نے قسم کھائی ہے اور جس نے کسی چیز سے خودکشی کر لی تو اسے جہنم میں اسی سے عذاب دیا جائے گا اور مومن پر لعنت بھیجنا اسے قتل کرنے کے برابر ہے اور جس نے کسی مومن پر کفر کی تہمت لگائی تو یہ اس کے قتل کے برابر ہے۔

Sahih Bukhari – 6105 - Islam360